بیڈ فریم بنانے کے ۶ آسان طریقے جو آپ خود کرسکتے ہیں

Namra Farman Namra Farman
homify Kamar Tidur Modern
Loading admin actions …

بہت سے لوگوں کو خود پروجیکٹ کرنا پسند ہوتا ہے، مگر خود سے اپنا بیڈ فریم بناناایک ایسا کام ہوسکتا ہے جو کہ شاید آپ کے لیے کرنا مشکل ہو۔آخر کو بیڈ ایک ایسا فرنیچر کا ٹکڑا ہے جو کہ بہت زیادہ وزن اور حرکت برداشت کرتا ہے، اور ہر رو زتقریباً آٹھ گھنٹے استعمال ہوتا ہے بلکہ شاید اور بھی زیادہ، خاص طور پر ہفتے کے اختتام پر۔چنانچہ اپنا خود کا بیڈ بنانا ڈراﺅنا لگتاہے۔یہاں بہت سے سادہ بیڈ ڈیزائن ہیں جس کے ذریعے آپ بغیر سانوں کے تجربہ اور کاریگری کے ایک مظبوط بیڈ فریم بنا سکتے ہیں۔ان ڈیزائنرز نے بیڈ فریم بنانے کے لیے سادہ مواد اور طریقے استعمال کیے ہیں جو کہ کوئی بھی سمجھ سکتا ہے اور اس کے لیے کسی مہارت کی ضرورت نہیں۔

۱۔ درازوں اور چھوٹی الماریوں پر انبار لگانا

homify Kamar Tidur Modern Beds & headboards

بیڈ پر ایک فریم ورک بنانے کے لیے سب سے آسان طریقوں میں سے ایک انبار لگانے کا استعمال کرنا ہے۔ بہت سے ایک ہی اونچائی کے درازوں اورچھوٹی الماریوں کے استعمال سے آپ اپنے بستر کو ٹانکوں کی ضرورت کے بغیر چند فٹ اوپر اٹھا سکتے ہیں۔یہاں پر کم قیمت اور رعایتی بستر کے ڈیزائن دیے گئے ہیں جو کہ آپ گتے کے ڈبوں کے انبار کے استعمال سے خود بنا سکتے ہیں۔  آپ نئی الماریاںی ا کوٹھریاں خرید کر یا کفایت اسٹورز سے ایک ہی اونچائی کی اشیاءکو تلاش کر کے اس طرح کا بستر بناسکتے ہیں۔ذہن نشین کرلیں کہ آپ کے  بستر کی منتقلی کے وقت رکاوٹ آنا آپ کے بنانے کے طریقے پر منحصر ہے۔کہتے ہیں کہ یہ آپ کا اپنے بستر کو زیادہ معیاری اور علیحدہ شکل میں لانے کا دانشمندانہ کورس ہوسکتا ہے۔

۲۔ تختوں کا بستر

homify Kamar Tidur Modern Accessories & decoration

آج کل ایسا لگتا ہے کہ آپ میز سے کرسی اور جھولے یہاں تک کہ بستر بھی اسی سبق کے ذریعے بناسکتے ہیں۔یہ طریقہ آسان اور سستا ہے اور چونکہ یہ تختوں کے ذریعے بنتا ہے تو مضبوط بھی ہوتا ہے۔بیڈ بنانے کے لیے تختے بہت ہی سادہ ذریعہ ہیں اور ان کی معیاری نوعیت آپ کو مختلف اونچائی اور چوڑائی کے بستر بنانے کی سہولت دیتی ہے۔آپ اپنے بستر کے گرد تختوں کو کئی فٹ آگے تک لے جاکر ایک چھوٹا پلیٹ فارم بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ ان تختوں کو لکڑی کی قدرتی رنگت کی مناسبت سے یا پھر جدید پینٹ بھی کرسکتے ہیں۔آپ جو بھی منتخب کریں بس اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا گزا کناروں سے سہارا حاصل کرے اور اسے تختوں سے لٹکنے مت دیں کیونکہ یہ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے گدے کی شکل کو خراب کردیں گے۔

۳۔ صنعتی پائپنگ

1UG, the pipe the pipe Kamar Tidur Gaya Industrial Beds & headboards

صنعتی قسم کے بیڈروم کے لیے دھاتی پائپ کا فریم ورک استعمال کریں۔ ان پائپوں کی نوعیت کے سبب آپ ہر قسم کے ٹکڑے جوڑ کر اور ملا کر اپنے مخصوص ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔(یہ ایک ٹیرس کی طرح ہے آپ کے بیڈ فریم کے لیے۔)ویسے تو آپ اس میں سے بہت سا کام خود کرسکتے ہیں مگر پائپوں کو ویلڈ کرنے کے لیے کسی ویلڈر کی خدمات لینا بھی برا خیال نہیں ہے۔وہ ایسے کمزور حصے جنہیں ویلڈنگ کی ضرورت نہیں اور وہ حصے جو ساخت کے اعتبار سے بہت سا وزن اٹھاتے ہیں ان کے اضافی استحکام اور طاقت کے لیے ویلڈنگ کا تعین کرنے کے قابل ہوگا۔ اسے اپنے مستقبل کی سرمایہ کاری تصور کریں کیونکہ یہ صنعتی ڈیزائن آپ کے فرنیچر کے حصوں میں مضبوط اور دیرپا ثابت ہونے کا پابند ہوگا۔

۴۔ لٹکتا ہوا پلیٹ فارم / معلق پلیٹ فارم

یہ ایک پر ہمت بستر کے لیے خیال ہے۔ اگر آپ اپنے بیڈ پر نیند کے دوران ارد گرد گھومنے کے عادی ہیں تو زیادہ تر زمینی انتخاب کریں لیکن اگر آپ کو ہوا میں معلق اور ہلنے کا احساس پسند ہے تو آپ اس بستر کے ڈیزائن پر غور کرسکتے ہیں۔اس قسم کا ڈیزائن آپ کو فوری طور پر نرمی، عیش و آرام , تفریح کا احساس اور ساحلِ سمندر پر لٹکتے ہوئے جھولے کی یاد دلاتا ہے۔ یہ خاص ڈیزائن چھوٹی جگہوں پر نقل و حمل کے لیے سہولت مہیا کرتا ہے۔جیسا کہ آپ اس پلیٹ فارم کو دن کے دوران لگا اور ہٹا بھی سکتے ہیں۔اس کو بنانا آسان ہے مگر اس میں زیادہ تیاری ملوث ہے۔اس معلق ڈیزائن میں ایک لنگر کی ضرورت ہوتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر کا شہتیر اس ڈیزائن کے لیے ایک غلط جگہ پر واقع ہو۔آپ کو ایک پیشہ ور معمار سے لنگر لگانے کے لیے ایک اپنے گھر کی چھت میں مخصوص پلیٹیں ڈلوانی پڑ سکتی ہیں۔

۵۔ٹھوس راکھ کے بلاک

اگر آپ کو ایک بچے کے طور پر لیگوز پسند ہے تو اس بیڈ کا ڈیزائن آپ کے لیے ہے۔ناصرف اسے خود بنانا آسان ہے بلکہ اگر آپ کو پہلی صورت پسند نہ ہوتو اسے آپ خود تبدیل کرسکتے ہیں۔اسی طرح دیگر ڈیزائن میں لکڑی کے پیداواری بلاکس، اینٹیں اور دودھ والے پلاسٹک کے ڈبوں سے بنا بستر بھی شامل ہیں۔آپ کے فریم کی اونچائی کسی حد تک محدود ہوتی ہے کیونکہ اونچائی بڑھنے کے ساتھ استحکام میں کمی ہوتی ہے۔تو اگر آپ ایک اونچا بستر تلاش کررہے ہیں تو گدے کے علاوہ اس میں ایک ڈبوں کا فریم شامل کرنا دانشمند ہوگا۔

۶۔ صرف سرہانے کا تختہ

یہ بیڈ فریم اصل میں بیڈ فریم نہیں ہے بلکہ ایک فریبِ نظر ہے۔یہ گدے اور باکسس اور سپرنگ پر لکڑی کے تختوں کے ذریعے زمین سے چند انچ اوپر اٹھائے گئے ہیں لیکن بستر فریم کی کمی کو سرہانے کے تختے سے جو بیڈ کو دیوار سے لگاتا ہےپورا کیا گیا ہے اور اس آسان ڈیزائن  کوظاہری زمینی  شکل دیتا ہے۔ یہ ایک سادہ بصری چال ہے جس میں کچھ لکڑی کے تختے اور کچھ پینٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah