تھوڑے سے بجٹ کے ساتھ مکمل تبدیلی

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify
Loading admin actions …

آج ہم آپ سے جس اپارٹمینٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ ایک جوان جوڑے نے خریدا تھا تاکہ اسے گھر کہ سکیں۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ یہ جگہ بہت پرانی اور بوسیدہ ہو چکی تھی۔ Estudio Ideas کے ماہرین نے اس جگہ کا نقشہ کم بجٹ کے ساتھ بدلنے کی ذمہ داری اٹھائی اور اس کا نتیجہ یہ شاندار گھر نکلا جس کا انداز بہت منفرد ہے۔

پہلے: بے زبان باورچی خانہ

homify

پہلے یہ باورچی خانہ  ایک بے جان سا لگتا تھا جس کے کھلے شیلف اور دھبے دار ٹائلز بہت برا تاثر دیتے تھے۔

پہلے: غیر دلچسپ داخلہ گاہ

homify

اسی طرح داخلہ گاہ بھی سفید دروازوں اور پرانی دیواروں کے ساتھ بہت ہی غیر دلچسپ لگتی تھی۔

پہلے: خالی دیوان خانہ

homify

اس گھر کا دیوان خانہ بہت کم اور پرانی اشیاء کے ساتھ اس جگہ کے بوسیدہ ہونے کی گواہی دے رہا تھا۔

پہلے: جگہ کا زیاں

homify

یہ جگہ بالکل خالی لگ رہی ہے اور اسے توجہ کی بہت ضرورت زیادہ ہے۔

پہلے: عجیب متضاد

homify

خوابگاہ میں موجود یہ سرخ رنگ کی دیوار ان ہرے رنگ کے پردوں کے ساتھ بہت برا تاثر پیش کر رہی ہے۔

بعد: حسین اور جدید داخلہ گاہ

homify

آج کل کے جدید دور کے مطابق ماہرین نے اس سرمئی فرش کے ساتھ سرخ رنگ کے پینل کے اضافے سے بہت جدید انداز پیدا کر دیا ہے۔

بعد: باورچی خانے میں شوخ رنگ

homify

باورچی خانے میں سیاہ چولہوں اور  چمکدار سطح والے کاؤنٹر نے بہت ہی زبردست انداز پیدا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرمئی اور لال کے ملاپ سے اس جگہ کا حسن بھی دوبالا ہو گیا ہے۔

بعد: دیوان خانے کے مختلف رنگ

homify

ادھر رکھے گۓ شوخ لال رنگ کے صوفے براؤن دیواروں کے ساتھ مل کر بہت اچھا تاثر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمئی دیوار پر لگا ٹی۔ وی بھی اس منظر کو مکمل کر رہا ہے۔  اور کھڑکیوں سے آنے والی روشنی کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

بعد: حسین خوابگاہ

homify

اس جگہ کو بھی سرمئی فرش اور سرمئی اور لال رنگ کی دیواروں کے ساتھ بالکل نیا انداز دیا گیا ہے۔ یہ بڑا سا پلیٹ فارم بستر بالکل کھڑکی کے نیچے رکھا گیا ہے تاکہ قدرتی روشنی کی بہتات رہے۔

بعد: مکمل منصوبہ بندی سے بنا باورچی خانہ

homify

اب یہ باورچی خانہ دونوں دیواروں کا بھر پور استعمال کرتے ہوۓ ایک آرام دہ اور کارآمد منظر پیش کر رہا ہے۔

بعد: لال رنگ کا اضافہ

homify

دروازوں اور کیبنٹ کے کونوں پر استعمال کیے گۓ لال رنگ سے باورچی خانے کو بہت جدید انداز مل رہا ہے اور سرمئی دیواروں سے مل کر یہ لال بہت اچھا لگ رہا ہے۔

بعد: روشن غسل خانہ

homify

مدھم رنگ کا فرش اور سفید اشیاء سے ادھر کے لال اور نارنجی رنگ بہت متوازن انداز دے رہے ہیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah