کم پیسوں میں اعلئ گھر کیسے بنایا جائے؟

Namra Farman Namra Farman
homify Ruang Keluarga Klasik
Loading admin actions …

کیا آپ کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ آپ ایسا گھر بنائیں جو آپ کی شخصیت اور سٹائل کااظہار کرے، لیکن آپ اس بات سے گھبراتے ہیں کہ کہیں بجٹ سے باہر نہ چلے جائیں؟ لیکن یہ اب مزید مسئلہ نہیں ہے کیونکہ آج کل بہت سے لوگ اپنے گھر کے اس قسم کے مسائل بجٹ میں رہتے ہوئے خود حل کرتے ہیں۔

اپنے بجٹ کا فیصلہ کیجئے اور ایک آرامدہ گھر بنانے کے لیے تیارہو جایئے جو کہ نہ صرف اعلئ میار کا ہو گا بلکہ آپ کی جائیداد کی مالیت میں بھی اضافہ کرے گا۔ آج کے مضمون میں ہم آپ کو ایسیں ترکیبیں بتائیں گے گس سے آپ اپنے گھر کو وہ شکل دے سکیں گے جو آپ ہمیشہ سے دینا چاہتے تھے لیکن آپ کی جیب میں پیسے کم کیے بغیر۔

مہنگائی کا نقطہ

homify Rumah Modern

گھر بنانا کوئی آسان کام نہیں ھے خاص طور پر تب جب آپ کا ہاتھ کھلا نہ ہو۔ ہر کوئی ڈیزائنر کے بنے ہوئے گھر میں رہنا چاہتا ہے لیکن جب کام شروع کرنے کا وقت آتا ہے تو بہت سی چیزوں کا خیال کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ تعمیراتی قیمت، مواد کی قیمت، اور حتی کہ بجلی اور تزئین و آرائش کی قیمت۔

جگہ کی قیمت کے بارے میں سوچنا سب سے ضروری کام ہے۔ شہر کے قریب گھر خریدنا یقینا شہر سے دور گھر خریدنے کے مقابلے زیادہ مہنگا ہو گا۔ اس لیے گھر خریدنے سے پہلے اچھی طرح قیمتوں کا جگہوں کی مناسبت کے حساب سے اندازہ لگالینا بہتر ہے۔ گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے ڈیزایئنر کے مدد لینا بھی ٹوٹل خرچے میں اضافہ کرتا ہے۔

ڈیزائنر

گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے اس کا پیچیدہ ہونا ضروری نہیں۔ در حقیقت، گھر کا نقشہ جتنا غیر پیچیدہ ہو گا اتنا ہی اس کا تعمیراتی عمل آسان ہو گا جس کی وجہ سے بٹوے سے کم پیسے نکلیں گے۔ آج کل کے زمانے میں چیزوں کو کم سے کم پیچیدہ رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے جس سے ڈیزائین عملی بنتا ہے اور جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس طرح غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، ایک کھلا باورچی خانہ، بیٹھک، اور کھانے کا کمرا بنانے میں کم اخراجات آئیں گے بجائے اس کے کہ ہر جگہ کے لیے الگ کمرہ بنایا جائے۔ اب ذرا ہر کونے میں سامان رکھنے کی جگہ کے بارے میں سوچئے اور آپ کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں.

مواد اور تعمیر

آپ کے گھر کے ڈیزائین کا مرحلہ اب پورا ہو چکا ہے اور اب تعمیر کے کام کی باری ہے۔ جہاں مواد کا سستا ہونا ہمارے لیے اہم ھو سکتا ہے، وہیں اس مواد کی کوالٹی اچھی ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس سے مستقبل میں آپ کو مرمت پر پیسے لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور آپ کے پیسے بھی بچیں گے۔

اس معاملے میں کسی ماہر سے پوچھنا فائدہ مند ہوگا کہ گھر کہ بیرونی حصے، اندرورنی حصے اور باقی پیلوؤں میں کونسے مواد کا استعمال کرنا بہتر ہے۔ گھر کی تعمیر کے وقت زیادہ پیسے بچانے کی کوشش مت کیجئے، کیونکہ اس کا مطلب کچھ ہی سالوں میں ٹپکتی ہوئی چھت ہوسکتا ہے۔

پیسے بچانے کی تدابیر

اگر آپ کا ہاتھ تعمیر کے وقت کھلا نہیں ہے تو آپ اسے آہستہ آہستہ بنا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا گھر ایک لمبے عرصے کے بعد مکمل ہو گا لیکن کم از کم جیسا آپ اسے بنانا چاہتے ہیں، ویسا ہو گا۔

اپنے گھر کی تزئین و آرائش کا آغار اس خوبصورت کچن سے کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ تو اگر آپ کا سونے کا کمرہ اور بیٹھک مکمل نہیں بھی ہوئی تو بھی آپ کے پاس کھانہ بنانے کے لیے ایک خوبصورت جگہ موجود ہو گی۔ اپنے بجٹ کے بارے میں سوچتے ہوئے عملیت اور آرام کو اہمیت ضرور دیجئے۔

انسولیشن

homify Ruang Keluarga Klasik Fireplaces & accessories

چاہے آپ جس بھی آب و ہوا کے علاقے میں رہ رہے ہوں،انسولیشن کا خیال رکھنا بے حد اہم ہے۔ گھر کی تعمیر سے پہلے اس خرچے کوذہن میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اس سے آپ کا گھر گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رہے گا۔

گھر میں اے-سی اور ہیٹر لگاتے وقت انسولیشن کی وجہ سے آپ کے پیسے بچیں گے۔  بیٹھک میں آتش دان کا اضافہ اس میں مزید آرام دہ احساس پیدا کرے گا۔

کھڑکیاں

کھڑکیوں کی وجہ سے گھر میں ایک مختلف قسم کا احساس پیدا ہوتا ہے اور جس سے خرچے میں کمی بھی آتی ہے۔ لیکن اس کے لیے صحیح شیشے کی قسم کا استعمال ضروری ہے۔

یہ گھر میں سورج کی روشنی کے تعارف اور باہر کے نظارے کے ساتھ آپ کے گھر کو گرم رکھنے اور خوشنما احساس پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی انسولیشن درست نہیں ہے تو آپ کا گھر سردیوں میں بے حد ٹھنڈا ہو جائے گا۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah