جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ گھر کو سجانے کے لیے بہت سی اشیاء موجود ہیں مگر ان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی چیز لکڑی ہے۔ چاہے گھر کا اندرونی حصہ ہو یا بیرونی، لکڑی کا استعمال اس جگہ کو بہت دلکش بنا دیتا ہے۔ لکڑی آپ کے گھر میں بہت قدرتی سا تاثر لاتی ہے۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کس طرح اپنے گھر میں لکڑی کا استعمال کریں تو پھر نیچے تصاویر کو ضرور دیکھیں۔ یا یقیناً آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گی
مدھم رنگوں کے ساتھ لگے یہ لکڑی کے پینل آپ کے گھر کو بہت دلکش تاثر دیں گے اور دیکھنے والے پر آپ کے گھر کا بہت خوشگوار اثر پڑے گا۔
اس کے علاوہ لکڑی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ گھر کی دیواروں کو موسم کی سختیوں سے بھی بچاتی ہے۔
آج کل جدید گھروں میں آتش دان کی موجودگی سٹیٹس سمبل سمجھی جاتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں آتش دان موجود ہے تو اس کے ارد گرد لکڑی کا فریم لگانے سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا، اور شاہانہ اور تھوڑا سا دیہی انداز لانے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے۔ اس میں آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہو گا۔
آپ اس فریم کو کمرے کی سجاوٹ کے مطابق پینٹ بھی کر سکتے ہیں
باورچی خانہ گھر کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حصہ ہے اس لیے اس میں لگی اشیاء بھی پائیدار ہونی چاہئں۔ لکڑی سے بنے کاؤنٹر سے نہ صرف آپ کو پائیداری ملے گی بلکہ آپ کے باورچی خانے کی دلکشی میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاۓ گا۔
لکڑی کے استعمال کا ایک اور زبردست طریقہ یہ ہے کہ آپ اس سے خوبصورت شیلف اور کیبنٹ بنوا لیں۔ آپ اسے روایتی الماری کے طور پر بھی بنوا سکتے ہیں اور جدید انداز کے ڈیزائینر کیبنٹ بھی۔ یہ کیبنٹ کتابوں کے شیلف کے طور پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
ہم سب کو اپنے گھر میں اس طرح کی میز کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی اشیاء کو سنبھال سکیں۔ تو پھر آپ بھی اپنے لیے اس طرح کی میز بنوا لیں۔
اگر آپ اپنے گھر کے لیے کوئی ہلکا پھلکا مرکزی دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں تو اس قسم کا دروازہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ مختلف انداز سے پینل سیٹ کر کے آپ اپنے دروازے کو منفرد بنا سکتے ہیں۔ آج کل کا سب سے مشہور انداز لکڑی کے سیدھے تختے ہیں۔
لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز بھی دیکھیں.