صوفوں کے پیچھے کی جگہ کو سجانے کے ۱۴ شاندار خیالات

Farheen Farheen
Inspired by Brukman Chechik, LIVE IN LIVE IN Ruang Keluarga Modern
Loading admin actions …

ایسا کوئی نہیں ہوگا جو ایک بہت بڑے بنگلے میں نہیں رہنا چاہتا لیکن حقیقتا ہم میں سے بہت سارے لوگ چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں۔ لیکن تھوڑی سے تبدیلیوں سے ہم ان چھوٹے گھروں کو بھی جنت بنا سکتے ہیں۔ حیران ہیں کہ کیسے؟ اس مضمون میں دی گئی تجاویز کو پڑھیں آپکو خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔

ہم اکثر یہ سوچتے ہیں کہ کتابیں اور دوسری چیزیں کہاں رکھیں جبکہ ہمارا گھر بہت چھوٹا ہے۔ ان کورکھنے کا بہترین طریقہ سجی ہوئی دیواریں اور شیلفس ہیں اور سب سے خوبصورت اور شاندار طریقہ یہ ہے کہ صوفے کے پیچھے والی دیوار کو استعمال کریں۔ جی ہاں صوفے کے پیچھے کی دیوار جس پر آپ کا کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ سجاوٹیں لگانے کے لیئے سب سے بہترین ہے۔

اگر آپکو دیواریں سجانے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تو کوئی بات نہیں۔ آپ ایک جدید میز کے ساتھ دیہاتی طرز کی کرسی رکھ کر کمرے کو مزید شاندار بناسکتے ہیں۔ ہمارا بنیادی طور پر مقصد صوفے کی پیچھے کی جگہ کو استعمال کرنا ہے۔ جس پر کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ کیونکہ لگوت اسکو بہت فالتو تصور کرتے ہیں۔

اس جگہ کو استعمال کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ ادھر بہت سارے کیبنٹس اور درازیں رکھ دیں اور اس جگہ کو مزید شاندار بنائیں۔

مزید دلچسپ تجاویز کے لیئے اس مضمون کو پڑھیں

۱۔ فرنیچر کے پچھلے طرف کا علاقہ استعمال کریں۔ اس کے پیچھے شیلفس لگا کر کتابیں اور دوسرے لوازمات اس میں رکھیں

۲۔ اپنے فرنیچر مین مکس اینڈ میچ کے ذریعے مختلف رنگوں اور مواد کے شیلفس بنائیں

۳۔ایک سجاوٹی پیس میں پیسے لگائیں اور اسکو اپنے صوفے کے اوپر لگا دیں پھر اسکا کمال دیکھیں

اپنی من پسند وضع کے لیئے کسی پیشہ ور ڈیزائینر سے رابطہ کریں

۴۔ اپنے صوفے کی پچھلی دیوار کو روشنی کا ذریعہ بنائیں اس پر کھڑکی لگا کر۔ کھڑکیاں بہت فعال ہوتی ہیں اور بٹی ہوئی جگہ کو کشادہ ، شاندار اور روشن کر دیتی ہیں

۵۔ ایک طاق بنائیں اور اس میں روشنیاں لگا دیں اور اس میں فریم لگادیں جو آپکے فرنیچر اور سجاوٹ کو مزید حسین بنائے گا

Inspired by Brukman Chechik, LIVE IN LIVE IN Ruang Keluarga Modern

۶۔ صوفے کے پیچھے کے فرنیچر کا قد اس سے بہت بڑا یا چھوٹا نہیں ہونا چاہیے، اسکا قد اس فرنیچر کے برابر ہونا چاہیے بہتر ہوگا اگر یہ لکڑی کا بنا ہو

homify Ruang Keluarga Modern

۷۔اپنی بازو والی کرسی کے پیچھے تصویریں ٹانک لیں، یہ فرنیچر اور سجاوٹ کو ایک نیا رنگ دے گا

۸۔ پڑھنے سے بہتر کچھ نہیں۔۔ اپنے ہال میں کتابوں کے لیئے جگہ بنانا کیسا رہے گا اور ان کے پاس بیٹھنے کی جگہ بنانے کا خیال کیسا ہے؟

۹۔اپنے صوفہ کے پیچھے ایک میز بنائیں، تاکہ جب آپکو لکھنے یا کام کرنے کی ضرروت پیش آئے آپ مکمل کر سکیں

۱۰۔ایک لمبا میز صوفے کی پشت پر کمال لگے گا یہ اسکی پشت بھی چھپا لے گا اور آپ اس پر اچھی اچھی سجاوٹیں بھی سجا سکتے ہیں

۱۱۔ غیر جانبدار رنگوں کا استعمال کریں تا کہ وہ آپ کے باقی فرنیچر کے ساتھ رچ جائے

۲۰۱۷ کے ۱۰ٹیرینڈ اور فیشن یہاں دیکھیں

۱۲۔ آپکا صوفہ شاندار ہے۔ لیکن باقی سجاوٹوں سے میل نہیں کھاتا تو پشت پر ایک لکڑی کا ٹیبل رکھیں

۱۳۔ ناشتے یا تھوڑے بہت کھانے کے لیئے ایک بار بنائیں ، آپکے بچے یہاں ہوم ورک بھی کر سکتے ہیں

۱۴۔ صوفے کے پیچھے ایک چھوٹی جگہ ہونے میں کوئی برائی نہیں، مہمان ادھر گپ شپ لگا سکتے ہیں بنا کسی چیز سے متاثر ہوئے

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah