آپ کے باورچی خانے کو دلچسپ بنانے کے لئے12 خیالات!

Namra Farman Namra Farman
homify Dapur Modern
Loading admin actions …

ایک عمدہ باورچی خانہ صرف خوبصورت ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں کام کرنے کو پر لطف  بھی بناتا ہے ۔خیالات کی اس گائیڈ میں آپ کو اربن متھ کی طرف سے کچھ اچھےخیالات ملیں گے جو باورچی خانوں کے کاموں کو آسان اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ یہاں ہر قسم کے بجٹ کے لئے مشورے موجود ہیں تو پھر آئیں اور مفت میں ہو جائیں شروع۔۔۔

اور آخر میں ہمیں اپنے خیالات ضرور بتائیے گا جسکا ہم ہمیشہ انتظار کرتے ہیں۔

​1۔کلائمبر یونٹ

Climber Unit homify Dapur Modern Storage

دیوار میں بنے خانے باورچی خانے کی زندگی کو آسان بنا دیتے ہیں کیونکہ یہ نیچے بنے خانوں تک پہنچنے کے لئے جھکنے سے کم محنت طلب کام ہے۔ جہاں تک ممکن ہو باورچی خانے میں روزمرہ کی استعمال ہونے والی چیزوں کو با آسانی پہنچ جانے والی جگہوں پر رکھیں۔

​2۔پورے قد سے کھولیں

Full height Pull Out homify Dapur Modern Storage

جھکے بغیر باآسانی رسائی والے دراز کمر کو آرام دیتے ہیں اور باورچی خانے کے کاموں کو آسان بنا دیتے ہیں۔ چیزوں کو صحیح طریقے سے رکھیں تاکہ ضرورت پڑھنے پر ایک ہاتھ کے فاصلے پر مل جائیں۔

​3۔روشن دیواری حصہ

Illuminated Wall Unit homify Dapur Modern Storage

ایک روشن دیواری حصہ ہی وہ چیز ہو سکتی ہے جو آپکو ان گلاسوں کی خفاظت کے لئے ضرورت پڑے۔

​4۔کھینچے جانے والے اندرونی دراز

Internal Pull-outs homify Dapur Modern Storage

کھینچنے والے اندرونی دراز بہت اچھے ہوتے ہیں کیونکہ یہ جگہ بھی بچاتے ہیں اور ضرورت کے تمام برتن کام کرنے والی جگہ پہ ہی میسر کرتے ہیں۔

​5۔چھریوں کی ترتیب

Knife Organisation homify Dapur Modern Cutlery, crockery & glassware

 صرف چھریوں کے لئے چھوٹے خانوں سے بنا ایک دراز۔اس کی ضرورت ہر باورچی خانے میں ہوتی ہے۔اور یہ سب سے اوپر بنے دراز میں بچوں سے بھی باخفاظت چھپایا گیا ہے۔

​6۔ایل۔ای۔ڈی سے روشن شیشوں کے لئے بنائے گئے شیلف

LED Illuminated Glass Shelves homify Dapur Modern Storage

باورچی خانے میں شیشے کے شیلف خوبصورت لگتے ہیں لیکن زیادہ خوبصورت ایل۔ای۔ڈی والے شیشے کے شیلفس لگتے ہیں۔

​7۔متحرک کھینچے جانے والی جگہ

Le Mans Pull Out Storage homify Dapur Modern Storage

ایسی جگہ صرف جدید اور نکیلی ہی نہیں لگتی بلکہ یہ جگہ بھی بہت کم لیتی ہے۔کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ سارے برتن صفائی سے سمیٹے گئے ہیں۔

​8۔ایک ضروری پٹی

Linero Rail homify Dapur Modern Storage

یہ حیران کن ہے کہ ایک سادہ سی پٹی باورچی خانے میں جگہ کو ایسے بچا سکتی ہے اور چیزوں کو،جس جگہ ان کی ضرورت ہو،اچھے سے ترتیب دے سکتی ہے۔بیسن کی جگہ یا کھانا پکانے کی جگہ شاید بہترین جگہیں ہو سکتی جہاں یہ پٹی مفید ثابت ہو سکتی۔

​9۔جادوئی کونا۔ایک حل

Magic Corner Solution homify Dapur Modern Storage

کیا زیادہ برتن ہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں۔ یہاں ہمارے پاس جادوئی کونا ایک حل ہے آپ کے تمام بڑے برتنوں کے مسئلوں کے لئے۔

​10۔کھینچے جانے والی کچرے کی ٹوکری

Pull out waste bins homify Dapur Modern Storage

چھوٹے چھوٹے خانوں سے بنی کچرے کی ایک ٹوکری، جو آپ کے  باورچی خانے کی کام کرنے والی جگہ کو ضائع شدہ اور گندے مواد سے الگ کرے اور چھپائے، انتہائی عملی شے ہے۔یہ وہ چیز ہے جسکو اگر آپ نے ایک دفعہ استعمال کر لیا تو پھر اسکے بغیر رہ نہیں سکتے۔

​11۔ مصالحوں کی ترتیب

Spice Organisation homify Dapur Modern Storage

ایک باورچی خانہ مصالحوں کے بغیر باورچی خانہ نہیں ہو سکتا،تو وقت ضائع نہ کریں اور اور اپنے مصالحہ جات کو صفائی سے ترتیب دیں۔

​12۔محفوظ کرنے کی لمبی جگہ

Tall tandem store homify Dapur Modern Cabinets & shelves

باورچی خانے میں جگہ کو صاف رکھنے اور کیڑوں کو دور رکھنے کے لئے زیادہ سٹوریج کا ہونا ضروری ہے۔ایک لمبی سٹوریج یونٹ بہت بہترین ہے کیونکہ یہ کھڑی جگہ کو استعمال بھی کر رہی ہے اور زیادہ سٹوریج کی جگہ بھی میسر کر رہی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے باورچی خانے میں ان میں سے کوئی مشورہ استعمال کرنے کے لئے متاثر ہوئے ہوں گے۔۔۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah