میں اپنے چھوٹے سے باورچی خانہ کو کیسے خوبصورت بنا سکتی ہوں!

usranaz usranaz
House S - S Evi, HANDE KOKSAL INTERIORS HANDE KOKSAL INTERIORS Dapur Gaya Industrial
Loading admin actions …

جائیداد ایک کاروباری حیثیت اختیار کرنے کی وجہ سے آج ہم چھوٹے گھروں میں رہنے کو معمول بناتے جا رہے ہیں۔اور بہت سے لوگوں کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ھے۔ایک ایسا کمرہ جو ہر ایک کی ضرورت ھے وہ باورچی خانہ ھے۔ہم باورچی خانہ کو دن میں کم از کم دو بار استعمال کرتے ہیں۔جب کہ آپ ایک چھوٹے سے گھر میں رہ رہے ھوں تو آپ کا زیادہ تر وقت صوفہ پر گزرنا کوئی حیرت کی بات نہیں۔چھوٹا باورچی خانہ کھانا بنانے، پیش کرنے، برتنوں کو سنبھالنے، دھونے اور اس کو گندگی سے بچانا  نہائت مشکل کام ھے۔

ہم میں سے بہت سے اس باورچی خانہ کو خالصتا’ کام کے لئے انتخاب کرتے ہیں۔ جب کہ اس کی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہمیں پہاڑ جیسا مشکل لگتا ھے۔جب کہ یہ جگہ ہمیں ہر چیز مہیا کرتی ھے۔اگر آپ بھی اپنے باورچی خانہ کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں تو ہم یہاں آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں،کیوں کہ ہم آپکو یہاں چند مشوروں کے ساتھ  دکھائیں گے کہ کیسے باورچی خانہ کو دلچسپ، خوبصورت اور فعال بنانا ھے۔

1۔ تنگ جگہوں کو روشن کرنے کے لئے شوخ رنگوں کا استعمال

اپنے باورچی خانہ کی چھوٹی جگہوں کو روشن اور کشادہ ظاہر کرنے کے لئے شوخ رنگ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں زرد رنگ اس تنگ جگہ کو روشن کرنے کے ساتھ کشادگی پیدا کر رہا ھے۔ یہ تب ہی مؤثر ھوتا ھے جب آپ کے باورچی خانہ میں کھڑکی موجود نہ ھو۔یہاں شوخ روشن رنگ سورج کی روشنی کی کمی کو پورا کر رہے ہیں۔یہاں پر زرد فرش کی ٹائلز کو دیوار کے رنگ سے ملایا گیا ھے جبکہ نیلے رنگ کے سٹول اپنی جگہ مکمل حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ اشتراک اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ دلچسپ بنا رہا ھے۔

2۔ اعلیٰ معیاری صنعتی سٹائل

خاص کر شہری علاقوں کے نوجوان نسل کے گھر مالکان میں اسکی کم قیمت اور روائتی جدت کی وجہ سے جدید صنعتی ڈیزائن کا رجحان بڑھتا جا رہا ھے۔اگر آپکا خیال ھے کہ فیکٹری کی بنی سجاوٹی پروڈکٹ کچھ ہلکی ھوتی ھے تا ہم آپ اپنے اس باورچی خانہ کے لئے کچھ تجاویز حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے گھر کے باورچی خانہ کے لئے معیاری اور جدید انتخاب میں مدد کریں گی جیسا کہ شاندار فریج اور دیواروں کے خوبصورت وال پیپر۔دوسری طرف اینٹوں کی دیوار کا انتخاب بھی ایک دلکش اضافہ ھے۔

3۔ گھریلو اور سادہ پن

ہم اس مقامی جھونپڑی میں لکڑی کا استعمال کو پسند کرتے ہیں۔لیکن یہ صرف خوبصورتی کے لئے استعمال نہیں کی جاتی،جبکہ ایک گھریلو اور سادگی آپ کے باورچی خانہ چھوٹا ھونے کے باوجود اس کو خوبصورت اور آرام دہ بناتی ہے۔ آپ اپنے باورچی خانہ کے ماہرین سے مشورہ کریں کہ کیسے آپ اپنے باورچی خانہ کو لکڑی اور پتھروں کے استعمال سے قدرتی گھریلو پن پیدا کر کے اسے خوبصورت اور جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔

4۔ کھلے منصوبہ کا باورچی خانہ

اگر آپ سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں تو کھلی ترتیب کا منصوبہ بہترین انتخاب ھو سکتا ھے۔آپ کے رہائشی جگہ میں زیادہ جگہ نہ گھیرتے ھوئے یہ باورچی خانہ ایک کونے میں سما سکتا ھے۔ اس کے باوجود یہ بہت خاص جگہ ھے جب آپ تقریبات کرتے ہیں تو یہ کمرے کے ساتھ مل کر وسیع جگہ کا تاثر پیدا کرتا ھے اور یہ باورچی خانہ آپ کو کھانا پکانے، بناے اور مشروبات پینے کے لئے ایک سماجی رابطہ فراہم کرتا ھے۔

5۔ ایک چھپا ھوا باورچی خانہ

یہ حقیقت میں ایک اچھوتی تجویز ھے، یہ خوبصورت باورچی خانہ الماری کے پیچھے چھپا ھوا ھے اس لئے  جب یہ استعمال میں نہیں ھوتا یہ نظروں سے چھپا ھوتا ھے اور گندگی بھی نہیں دکھاتا۔ یہ منفرد خیال چھوٹے گھروں کے لئے وقعی بہت اچھا ھے جہاں یہ سادہ کچن الماری کے پیچھے آسانی سے سما جاتا ھے۔اس کے علاوہ اقتصادی ڈیزائن کا مطلب ہے سب کچھ ہاتھ میں درست ہے ۔ اتنا آسان!

6۔ ایک آرائشی عنصر کے طور پر باورچی خانہ کا استعمال

ہم اس بات سے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں کہ اپنے باورچی خانہ میں کیا کیا رکھا جائے۔ہر جگہ پر چیزوں کا جمگھٹا، شائد آپ کو اپنے باورچی خانہ میں تبدیلی کرنی چاہئے۔ہم بہت سی اشیاء کو باورچی خانہ مٰیں سٹور کرتے ہیں جیسے نمک، مرچ، گھی وغیرہ۔ اگر ہم انکو خوبصورت جار میں سجا کر رکھیں گے تو کچن کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ھوگا اور آپ کی سلیقہ مندی بھی ظاہر ھوگی۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah