پلنگ پوش کا انتخاب اپنی شخصیت کے مطابق کریں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Egyptian Cotton Bedrooms by King of Cotton, King of Cotton King of Cotton Kamar Tidur Klasik Katun Red
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں کہ خوابگاہ میں باقی آرائش کے علاوہ پلنگ پوش کا انتخاب بھی آپکی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ 

ہم میں سے اکثر لوگ پلنگ پوش کا انتخاب کرتے وقت زیادہ توجہ نہیں دیتے مگر ہم میں سے بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اپنی شخصیت کے مطابق پلنگ پوش کا انتخاب نا صرف خوابگاہ کے مجموعی ماحول کوخوشگواربناتا ہے بلکہ رات کو پُرسکون نیند سونے میں بھی مدد کرتا ہے۔ پلنگ پوش کا انتخاب آپکی منفرد شخصیت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ اسلئے آج ہم کے مضمون میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ کسطرح اپنی شخصیت کے مطابق پلنگ پوش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

1۔ سیاہ رنگ

اگر آپ عملی سوچ رکھتے ہیں اور وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے تو آپکے لئے سیاہ رنگ کا پلنگ پوش مناسب رہے گا۔  اور شخصیت سے برعکس سیاہ ایک ایسا رنگ ہے جسکا آپکی خوابگاہ میں اضافہ اسکی کشش اور خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ 

2. سفید

سفید رنگ کو پسند کرنے والے افراد یکسوئی سے کام کرنے والے اور مخلص ہوتے ہیں۔ ان کا دماغ ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے۔ اسلئے جب یہ سونے لگیں تو انکو ایک ایسے پلنگ پوش کی ضرورت ہوتی ہے جو انکو آرام دہ اور پُر سکون ہو کر سونے میں مدد دے اور اسکے لئے سفید سے بہتر کوئی رنگ نہیں۔ 

3۔ پھول

گلابوں اور دوسرے پھولوں والے ڈیزائن نسوانیت، نرمی، قدرت اور فیشن سے محبت اور منفرد شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔ زیادہ تر پھولدار پلنگ پوشوں کا انتخاب عمدہ ذوق رکھنے والی خواتین پسند کرتی ہیں۔ 

4۔ ہلکے رنگ

ہلکے رنگوں کا انتخاب ایسے جوڑے کرتے ہیں جو دھیمے مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ پلنگ پوشوں کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب ان جوڑوں کے مابین ہم آہنگی اور اچھے تعلق کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک بھلا سا تضاد پیدا کرنے کے لئے تکیوں کے لئے گہرے رنگ کے کور استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 

5۔ گہرے رنگ

گہرے اور شوخ رنگوں کے پلنگ پوش کا انتخاب ایک متحرک شخصیت کی نمائیندگی کرتے ہیں۔ ایسے رنگ وہ رنگ پسند کرتے ہیں جو زندگی اور دوستوں کی محفل سے ہر لمحہ لطف انداز ہونا چاہتے ہیں۔ ان رنگوں کے انتخاب میں بس یہی خامی ہے کہ یہ آرام کرنے اور سونے کے لئے زیادہ مناسب نہیں ہیں ۔لیکن کہتے ہیں کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے تو اگر آپ نیند کے پکے ہیں تو کہیں بھی آ جائے گی۔ 

6۔ دھاری دار

دھاری دار پلنگ پوش ہمیشہ سے ہی لوگوں کو پسند رہے ہیں ۔ دھاری دار پلنگ پوش پر نیم دراز ہوکرچائے کا کپ اور لیمپ کی روشنی میں کتاب پڑھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ 

7۔ لائنگ

اگر آپ پلنگ پوش بچانے سے پہلے لائنگ بچھانا پسند کرتے ہیں تو آپ غالباً روایت پسند ہیں اور ہوسکتا ہے کی آپکی یہ عادت آپ سے آپ کے بچوں میں بھی منتقل ہو ۔ بہرحال یہ خوبصورت اور با وقار لگتا ہے۔ 

8. انگریزی حرف V کی شکل والے ڈیزائن

فیشن اور ڈیزائنگ کے دلدادہ اور مسلسل تبدیلی چاہنے والے افراد انگریزی حرف V کی شکل والے ڈیزائن پسند کرتے ہیں۔ ایسے ڈیزائن ہمیشہ اچھے لگتے ہیں اور بدلتے فیشن اور رحجانات کے باوجود ہمیشہ اچھے لگتے ہیں۔ یہ ہمیشہ فیشن میں رہتے ہیں اور کسی بھی نمونے اور سجاوٹ کے ساتھ چل جاتے ہیں۔ 

9۔ خمدار ڈیزائن

خمداراشکال اور شوخ رنگوں والے ڈیزائن آزادی پسند اور مہم جوافراد کو پسند آتے ہیں۔ ایسے لوگ گھر میں بیٹھنا بالکل پسند نہیں کرتے بلکہ قدرت سے لطف اندوز ہونے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ یا تو پارک میں یوگا کرنے چلے جاتے ہیں یا پہاڑوں کو سر کرنے ۔ اورکچھ نہیں تو کسی خوبصورت جگہ پر گھومنے چلے جاتے ہیں۔ 

10۔ روایتی ڈیزائن

آخر میں روایتی اور ثقافتی ڈیزائن والے پلنگ پوش ان افراد کو پسند آتے ہیں جو تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ عموماً ایسے ڈیزائن لینن کے پلنگ پوشوں میں ملتے ہیں اور کسی بھی آرائش کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو جاتے ہیں۔ 

امید ہے کہ آپکو ہمارا یہ جائزہ پسند آیا ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے پڑھیں’ پلنگ پوش کے لئے کپڑے کی پہچان اوردیکھ بھال’

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah