متاثر کن کھانے کے کمرے۔

Hiba Hiba
Warm Dining , Whitehouse Interiors Whitehouse Interiors Ruang Makan Modern
Loading admin actions …

آج کے زمانے میں کھلے باورچی کھانوں نے کھانے کے کمرے کا رواج کچھ حد تک کم کر دیا ہے مگر آج بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مل بیٹھ کر آرام و سکون کے ساتھ کھانے کے میذ پر کھانا کھانا پسند کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک علیدہ کمرے کو ہی کھانے کا کمرہ بنایا جائے، باورچی کھانے کو ہی کھانے کے کمرے کی شکل دی جا سکتی ہے۔ آج ماہرین کی طرف سے پیش کردہ کچھ باورچی خانوں کے ڈیزائن ہم دیکھیں گے۔ کہیں اور جانے کی آپ کو ضرورت نہیں۔ ہمارے پاس آئیں۔

​ایک پرتعیش کھانے کا کمرہ۔

کھانے کے کمرے کا یہ ڈیزائن زرا قدیم وقتوں کی جھلک دے رہا ہے۔ دلکش فانوس، سنہری رنگت اور فینسی آرام دہ کرسیاں ماحول کو پرتعیش اور شہنشائی بنا رہی ہیں۔دیواروں پر سنہری رنگ کا خوبصورت ڈیزائن کھانے کے اس کمرے کو عیش و آرام کرنے کی جگہ بنا رہا ہے۔ یہ کمرہ با ترتیب اور پرکشش ہونے کے باعث لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا نظر آتا ہے ۔ یقیناً کھانے کے اس کمرے میں کھایا گیا ہر کھانا لزت سے بھرپور اور یادگار ہو گا۔

چھوٹی جگہ میں مکمل سیٹ اپ

اگر آپ ایک بڑے سائز کا کھانے کا کمرہ نہیں چاہتے اور نا ہی اس بات کے فکر مند کہ آپ کے مہمانوں کو کھانا دینے کے لئے جگہ کی کمی ہو گی تو تصویر میں دیکھایا گیا کھانے کا کمرہ بہترین انتخاب ہے۔ اسٹائل سے بھرپور اور اعلیٰ ڈیزائن کا یہ کھانے کا کمرہ کہنے میں تو بہت سادہ ہے، مگر سادگی کے ساتھ ساتھ اپنے اندر مکمل دلکشی لپیٹے ہوئے ہے۔ دیوار پر لگا شیشہ اور خوبصورت فانوس کمرے کو وسیع دیکھا رہا ہے۔

جامنی اور غلابی کھانے کا کمرہ۔

کھانے کے اس خوبصورت کمرے میں غلابی رنگ کو مرکزی کردار حاصل ہے اور یہ رنگ ایک پُر سکون ماحول قائم کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ٹھنڈک کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔ خصوصیت سے بھرپور دیوار اور سامنے غلابی پھولوں سے سجا گولدان تازگی پیدا کر رہا۔ ہلکے رنگ کی لکڑی کا میز اور کرسیاں ، غلابی رنگ کے ساتھ خوب جچ رہی ہیں اور اس بات کا ثبوت پیش کر رہی ہیں کہ سادہ فرنیچر کا خوبصورت طریقے سے استعمال کمرے کو کس قدر حسین بنا سکتا ہے۔ چمکیلے لیمپ کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے اور جامنی رنگ کا تھوڑا بہت استعمال ، غلابی رنگ کو مزید کھلکھا رہا ہے۔

وسیع خوبصورتی۔

اگر آپ سماجی کارکردیوں میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور مہمان نوازی کے بہت شوکین ہیں تو یقیناً آپ کو ایک وسیع اور کھلی جگہ پر مبنی کھانے کا کمرہ درکار ہو گا۔ جگہ جس قدر زیادہ ہو، سجاوٹ اس قدر مشکل ہوتی ہے۔ ہومیفائی کے پیشہ واران کی طرف سے آپ کی ضرورت کے کھانے کے کمرے کی سجاوٹ کا بہترین نمونہ پیش کیا گیا ہے۔ زیادہ مہمانوں کی صورت میں آپ کمرے کے گرد کرسیاں لگا سکتے ہیں اور بوفے سسٹم کا انتظام کر سکتے ہیں۔ خوبصورت لائٹوں کی مدد سے کمرے کو ایک اسٹائل سے بھرپور، ماڈرن شکل دی گئی اور خالی جگہ کو پُر کیا گیا۔بڑی بڑی کھڑکیاں اور کھرکیوں سے نظر آتا خوبصورت نظارہ آوٹنگ کا منظر پیش کر رہا۔

کم جگہ میں ایک مکمل انتظام۔

اگر آپ کسی چھوٹی جگہ میں رہتے ہیں خصوصاً اپاڑٹمنٹ میں اور آپ کے پاس کھانے کا کمرہ بنانے کے لئے کوئی جگہ موجود نہیں تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہومیفائی آپ کی ہر خواہش کی تکمیل کے لئے تجاویز پیش کر رہا ہے۔ رہنے کے کمرے میں ہی، بیٹھنے کی جگہ سے ہٹ کر آپ کھانے کے میز اور ساتھ کی کرسیوں کی مدد سے اپنا ایک کھانے کا کمرہ حاصل کر سکتے ہیں، جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا۔ گہری رنگت کی لکڑی کا میز، کمرے کی سفید سجاوٹ سے الگ دیکھائی دے رہا اور ایل ہی کمرے کو دو مختلف کمروں میں تقسیم کیا جا رہا۔

مزید جاننے کے لئے یہاں جائیے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah