باورچی خانے کے لیۓ مخصوص الماریوں کی چند مقبول اقسام

Amjad Ali Amjad Ali
Traumhaftes Feriendomizil in den Bergen, Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Dapur Gaya Country
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھرکا مرکزی خانہ ہوتا ہے۔ جہاں گھرکا زیادہ تربجٹ خرچ ہوتا ہے۔ باورچی خانے کا انتظام وانصرام اورنظم وضبط نہ صرف امورخانہ داری کے لیۓ ضروری ہے بلکہ خرچ اورآمدن میں توازن کا مرکزی نکتہ بھی ہے۔ باورچی خانے کا نظم وضبط جہاں دیگرامورپرمنحصر ہے وہاں اسکا سب سے زیادہ انحصاربرتنوں اوردال نمک کے لیۓ صحت افزا خانوں اورالماریوں پربھی ہے۔ اس مضمون میں آپ کو ایسی ہی چندالماریوں سے متعارف کرایا جارہا ہے جو نہ صرف جدید ہیں بلکہ کم خرچ اوربالا نشیں بھی ہیں۔

جامع اورخوبصورت

زیرنظرتصویرمیں کچن کی الماری کونہایت ماہرانہ اندازمیں مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں بالايی، درمیانہ اورنچھلے حصے جدت کے ساتھ حس جمال اورنفاست بھی ظاہرکرتے ہیں۔ الماریوں کی تقسیم اشیاضروریہ اوراستعمال کے لحاظ سے کی گيی ہے۔

رنگین اورجاذب نظر

Diseñamos tus espacios para hacerte vivir BUENOS MOMENTOS, IROKA IROKA Dapur Modern Storage

گہرے رنگوں والی الماری باورچی خانے کی رونق اور رنگینی کا سبب ہوتی ہے۔ زیادہ تر گہرا سبز، نیلا، سرخ اور نارنجی رنگ مناسب رہتے ہیں۔ ان رنگوں کا انتخاب ٹايلوں، فرنیچروغیرہ کے لحاظ سے ہو تو زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔

جاذب نظر اوردلکش

زیرمشاہدہ الماری ایک منفرد باورچی خانے کی جملہ ضروریات پوری کرنے کے لیۓ ایک من پسند انتخاب ہوسکتی ہے۔ ماہرانہ فنکاری اور باسلیقہ انتظام مہمانوں کوتعریف پرمجبورکردیں گی۔

متزاج کا منطقی انداز

تصویرمیں نظرآنے والی الماری ایک اعلی پس منظرمیں سجایۓ گیۓ باورچی خانے کا منفرد حسن واضح کرتی ہے۔ اس الماری کا امتزاج ماہرانہ اندازمیں ٹايلوں، فرنیچراورکراکری کے ساتھ جوڑاگیا ہے۔ 

عقلمندانہ انتخاب

کم احاطے والے کچن میں اگرجگہ بچانا مقصود ہے تو الماری اور ضروری دراز وغیرہ کھانے کی میزمیں سمویۓ جاسکتے ہیں۔ اس طرح نظم وضبط اور شايستگی کی قربانی دیۓ بغیرباورچی خانے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

فالتو جگہ کا بہترین مصرف

homify Dapur Gaya Country

باورچی خانے اور غسل خانے اکثر کونوں کھدروں میں فالتوجگہ کو مصرف میں لانے کے لیۓ مختلف شکلوں میں بنایۓ جاتے ہیں۔ اس تصویر میں U شکل کی الماری نہ صرف اس مسلے کا حل ہے بلکہ خوبصورتی اورجامعیت کا انداز بھی رکھتی ہے۔

سادہ مگرشاندار

کم احاطے والی باورچی خانوں کے لیۓ زیرنظرالماری ایک پرآسايش حل ہے جس میں کم ترخرچ کے ساتھ زیادہ ترفوايد حاصل کیۓ جاسکتے ہیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah