خوابگاہ میں جتنی اہمیت فرنیچر اور پردوں کی ہوتی ہے اس سے کم ہی سہی لیکن خوبصورتی میں اتنا ہی حصہ رنگ آمیزی اور دیواروں اور فرش کے رنگ کا بھی ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں رنگ آمیزی کا خوابگاہ کے ماحول پر بہت گہرا اثرپڑتا ہے اور نہ صرف ماحول بلکہ رہنے والے کے مزاج، صحت اور سوچ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
رنگ آمیزی دیواروں پر کی جاتی ہے جو بظاہر دکھنے میں وال پیپر جیسی لگتی ہے لیکن اسے والپیپر کی طرح ہٹایا نہیں جاسکتا۔ وال پیپر خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں نسبت رنگ آمیزی یا دیواری مصوری کے۔ رنگ آمیزے کو دیوار کی طرح گیلے کپڑے سے صاف کرکے نیا جیسا بنایا جا سکتا ہے۔
اگر رنگ آمیزی کی بات کی جائے اور وہ بھی خوابگاہ میں تو اس جگہ پر اکثر لوگ ایسی مصوری بناتے ہیں جسکا وہ خواب دیکھتے ہیں یا پھر کچھ ایسا جسکی وہ روز اپنے خوابگاہ میں داخل ہوتے ہی دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جو لوگ زمانے کے حساب سے چلنے کے شوقین ہوتے ہیں وہ کسی رنگ ساز سے مدد لیتے ہوئے اپنے خوابگاہ کو وقت کی جدیدیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسی کی مطابقت سے مصوری بنوا لیتے ہیں۔
لیکن اگر آپکے خود کے پاس رنگ آمیزی کے شاندار مشورے ہوں تو آپ اپنے خوابگاہ میں اپنی پسند کی رنگ آمیزی بنوا سکتے ہیں۔ تو آئیں دیکھیں خوابگاہ کی دیوار پر موجود رنگ آمیزی کی ۱۵ تصاویر!
خوابگاہ کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے لئے پڑھیں: ۷ ایسے فرنیچر جو آپکے خوابگاہ کو کامل بناتے ہیں!