چھوٹے بچوں کے کمرے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Cuarto de gemelos, D.I. Pilar Román D.I. Pilar Román Kamar bayi
Loading admin actions …

بچے کے کمرہ سجاوٹ کی  مختلف قسمیں موجود ہیں، لہذا یہ سب ضروریات پر غور کرنے کے لئے لازمی ہے اور اس پر فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ کام کو آسان بنانے کے لۓ آپ کو سب سے اچھا کرنا چاہیے. اپنے نوزائیدہ بچہ کے لئے پُرسکون اور محفوظ بیڈروم بناتے وقت  ضروری چیزوں کے ساتھ ساتھ  آرام دہ پُرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنےکے بارے میں مت بھولیں۔ اور اگر آپ اپنے بچے کے کمرے کی ترتیب اور سجاوٹ کو لے کر پریشان ہیں تو اب آپ کو پریشان ہونے کی زرا بھی ضرورت نہیں ہمارے ڈیزائنرز آپ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ خود سے بھی اپنے بچوں کے کمرے بنانا چاہتے ہیں تو آج ہم ہومی فائی پر بچوں کے کمروں کے کچھ خیالات لائے ہیں جن سے آپ حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔

بچوں کے کمروں کی سجاوٹ

 مثال کے طور پر دیواروں اور پردوں کے رنگ میں مطابقت ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ اس بات کا خیال رکھیں کہ رنگ ایسا کریں جس کے کوئی نقصانات نہ ہوں کیونکہ آج کل رنگوں کے کچھ قسمیں ایسی ہیں جو صحت کے لیے ٹھیک نہیں اور خطرناک ہوتی ہیں تو اس بات سے بچنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو کسی سے مشورے می ضرورت ہے تو ہمارے نمائندے آپ کہ خدمت کے لیے تیار ہیں۔

فرش

 فرش کو اس طرح کا ہونا چاہیے کہ آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس پر اگر قالین بچھالیا جائے تو اس سے فرش نرم ہو جاتا ہے۔  قالین کے انتخاب میں بھی دھیان رکھنا چاہیے قالین ایسا ہو کہ جلدی گندا نہ ہو اس کے رنگوں میں ایسا انتخاب ہو کہ اگر وہ کچھ گندا بھی ہو تو زیادہ آسانی سے نظر نہ آئے۔

فرنیچر کے انتخاب

فرنیچر اس طرح کا ہو جو بچے کے لیے استعمال کرنے میں آسان ہو ۔ اور جس کو بچا آسانی سے استعمال کرنے کے قابل ہو جائے۔ تو آپ اُسی فرنیچر کو خریدیں۔ مثال کے طور پر کُرسیوں، درازیں، الماریوں اور میز اس طرح کے ہو کہ بچے آسانی سے اس کو استعمال کر سکیں یہ نہ ہو کہ آپ اس طرح کا فرنیچر کمرے میں رکھ دیں جو وہ آسانی سے استعمال نہ کر سکیں اور الٹا کمرے میں مشکل پیداکرتا رہے۔

بستر

 چھوٹے بچے دن بھر کی شرارتوں کی بعد تھکان محسوس کرتے ہیں اس لیے جب وہ بستر پر سونے کے لیے آتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جب وہ سوئیں تو ان کو کوئی پریشان نہ کرے اور وہ سکون سے سو جائیں لیکن اگر ایسا نہ ہو تو ان میں چڑچڑا پن آجاتا ہے اور وہ لڑنے جھگرنے لگ جاتے ہیں اس لیے اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ بستر کی جگہ ایسی ہو کہ جب وہ سوئیں تو ان کو شور شرابے سے پریشانی نہ ہو اور وہ اپنی پرسکون نیند کر سکیں۔

دیوار

 بچے دیواروں پر رنگوں سے بنی ہوئی تصویریں یا اشکال کو پسند کرتے ہیں۔ اس لیے دیواروں کی سجاوٹ میں یہ بات اہم ہوتی ہے کہ اس کو رنگوں سے سجایا جائے جس سے آپ کے بچے خوشی محسوس کر سکیں۔  

مزید تجاویز کے لیے اس کو دیکھیں۔ بچوں کے لیے محفوظ: اپنے گھر کو بچوں کے لیے تیار کریں اور بچوں کے کمرےمختصرعلاقہ میں بنانے کے دانشمندانہ طریقے

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah