باغیچے میں سورج سے بچاو کی ۱۰ تراکیب

Farheen Farheen
C4Sun Sonnensegel LEBEN SIE SCHÖN. Indoor & Outdoor // Die schönsten Formen des Schattens – der Wohndesignexperte „derraumhoch3“ hat sie - exklusiv, derraumhoch3 derraumhoch3 Balkon, Beranda & Teras Klasik
Loading admin actions …

باغیچہگھر کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے کیونکہ یہی وہ حصہ ہے جہاں ہم تھوڑی دیر اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر قدرت کا جائزہ لیتے ہیں۔ لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ آپکا باغیچہ قدرتی آفات سے محفوظ ہو جیسے کہ بارش اور سورج کی کرنیں۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ ہمیشہ سہ پہر میں باہر نکلیں کبھی کبھی صبح یا پھر دوپہر میں بھی باغیچے میں بیٹھ کر اپنی گرم کافی اور کیک کا مزہ لینا چاہتے ہیں اسلیئے آج ہومی فائی پر ہمارا موضوع یہ ہے کہ کسطرح ہم باغیچے یا ٹیرس کو سورج سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ایک ایسا صحن جو سورج کی تیز اور ظالم کرنوں سے محفوظ ہو۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

۱۔سورج سے بچاو کے لیئے

سورج سے بچاو کے یہ کپڑے کم وزن ہونے کی وجہ سے آجکل بے حد مقبول ہورہے ہیں۔ C4sun کی جانب سے پیش کیا گیا یہ ڈیزائن تو خاص طور پر اپنی فعالیت کی وجہ سے خاصا مقبول ہے۔ کیونکہ یہ ہوا سے اڑتا نہیں ہے نا ہی وزن میں زیادہ ہے۔ اسکو لگانے سے آپ حاصل کر سکتے ہیں ایک شاندار سورج سے محفوظ باغیچہ۔ ڈیزائن محفوظ ہونے کی وجہ سے آپ اسکو برآمدے اور ٹیرس میں بھی استعمال کر سکتے ہیں

۲۔ دوگنا بچاو

یہ شمسی سیل صرف فعال ہی نہیں کشادہ بھی ہوتے ہیں۔ اسلیئے یہ سن شیڈز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال ہوسکتے ہیں مثال کے طور پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس تصویر میں لگا یہ کپڑا لمبائی میں دوگنا ہے اسلیئے شمسی توانائی سے ٹیرس کو محفوظ کرنے کے لیئے بہترین ہے

۳۔تھوڑا رنگ بھریئے

یہ سیلز بہت چمکدار رنگوں میں بھی میسر ہیں۔ یہ لال رنگ کی سیلز آپکے باغیچے میں بہت دلکش لگے گی کیونکہ صرف آپکا مقصد صرف اپنے باغ کو سورج سے بچانا نہیں ہے بلکہ اسکو خوبصورت دکھانا بھی ہے۔ آپ اپنی مرضی کا رنگ بھی پسند کر سکتے ہیں

۴۔صرف سورج سے بچاو ضروری نہیں

قدرتی طور پر، یہ سیلز سورج سے بچاو کے لیئے لگائے جاتے ہیں لیکن اگر یہ ذرا موٹے کپڑے کے بنے ہوں تو انکو ہوا اور بارش سے بچاو کے لیئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

۵۔ حفاظتی پرت

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سورج سے بچاو کے لیئے اس ٹیرس پر سٹیل اور پولی ایسٹر کے کپڑے کو ملا کر ایک حفاظتی پرت بنائی گئی ہے جو کہ آپکے باغیچے / ٹیرس کو سورج سے تحفظ کے علاوہ ایک اسٹائل بھی بخشتے ہیں

۶۔کلاسک

یہ آرٹیکل خاص طور پر سورج سے تحفظ کے لیئے نہیں ہے لیکن ایک باغیچہ اسٹائل کے بغیر بلکل ادھورا لگتا ہے۔ یہ ایک سورج کی سیل کے برابر ہے لیکن اسکے مقابلے میں کہیں زیادہ لچک دار ہے

۷۔سائبان ویلنس کے ساتھ

ایک روایتی طریقہ اپنے باغیچے کو سورج سے بچانے کا سائبان ہے۔ یہاں پر ایک بہت فعال ڈیزائن دکھایا ہے جو کہ تیز بارنجی کا ہے اسکی سب سے بہتر بات یہ کہ اسکو اتارا بھی جاسکتا ہے آرام سے

۸۔ کناروں کے بغیر

یہ ایک خوبصورت اور شاندار کپڑا آپکے ٹیرس کو سورج سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اپنی کنویکس لکیروں کی بدولت یہ روشنی کو سیدھا آپ تک لے کر آتا ہے۔ روایتی کپڑوں کی نسبت آپکو سورج کی روشنی سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں اور منظر بھی خوبصورت رہتا ہے

۹۔ اسکو رول بھی کرسکتے ہیں

جو لوگ سوچتے ہیں کہ یہ تحفظی کپڑا ایک ہی جگہ ٹکا رہتا ہے انکو یہ خوبصورت ، چمکدار پیلا ڈیزاءن دیکھنے کی ضرورت ہے اسکو ضرورت کے مطابق موڑا جاسکتا ہے۔ یہ ایک سائبان زیادہ ہے

۱۰۔ایک کومبی جو کہ کپڑے سے بنی ہے

آخر میں ہم ایک خاص دریافت آپ سے بانٹنا چاہتے ہیں جو کہ ہے یہ کومبی۔یہ ایک خاص فعالیت سے بھرپور ڈیزائن ہے۔جیسے آپ اپنے گھر کے سامنے لگا سکتے ہیں

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah