اپنے بدصورت ریڈی ایٹر کو چھپانے کیلئے یہ ٹوٹکے استعمال کریں

M Usman M Usman
Shelves & Mantlepiece, House of Carvings House of Carvings Koridor & Tangga Modern
Loading admin actions …

ہر گھر میں کچھ گوشے ایسے ہوتے ہیں جو آپکی توقعات کے مطابق نہیں ہوتے لیکن تھوڑے سے خرچے سے آپ ان چیزوں میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں، ایک ایسی تبدیلی جو آپ کو بھی حیران کر دے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ ریڈی ایٹر بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔

ریڈی ایٹر عام طور پر خوبصورت نہیں ہوتے، خاص طور پر جو تھوڑا عرصہ پرانا ہو چکے ہوں وہ تو ایک اچھے بھلے خوبصورت گھر پر دھبا محسوس ہوتے ہیں۔ ہومی فائی کے مطابق ریڈی ایٹر پر کور چڑھانا ایک بہترین حل ہے، ایسے کور جن سے ریڈی ایٹر کا کام متاثر نہ ہو اور وہ کمرے میں حرارت پہنچاتا رہے، ہمارے پاس ایسے حل موجود ہیں۔

دیکھئے کیسے ہم نے ریڈی ایٹرز کو کس خوبصورتی سے چھپا دیا ہے اور اپنے ریڈی ایٹرز کے لئے ہماری تجاویز اور ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھائیے۔

1۔ بنا بنایا کور

کیا ریڈی ایٹر کو چھپانے کیلئے اس سے زیادہ خوبصورت اور سٹائلش کور کوئی ہو سکتا ہے؟ ہم ایسے شاندار کور بنانے پر کُول ریڈی ایٹر(Cool Radiators) کے شکرگزار ہیں، اس نے ایک بدصورت اور معمولی چیز کو دلکش بنا دیا ہے۔

اس خوبصورت کمرے میں یہ لکڑی کا کور مزید نفاست اور دلکشی پیدا کر رہا ہے، ریڈی ایٹر کے ایسے کور کسی بھی گھر کو چار چاند لگا دیتے ہیں، بے شک اس کا کوئی مقابلہ نہیں!

2۔ سجی سجائی سکرین

اگر آپ کے پاس چھوٹا ریڈی ایٹر ہے اور آپ اسے پچھلے ریڈی ایٹر کی طرح پورا کور نہیں کرنا چاہتے تو اس سے بھی زیادہ نفیس اور نازک روایتی انداز کی سکرین سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنے محرابی ڈیزائن اور لکڑی کے کام کی وجہ سے یہ کور بد صورت سے بد صورت ریڈی ایٹر کو بھی دیکھنے لائق بنا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کے گھر کے ماحول میں ایک خوبصورت اور بہترین اضافہ بھی ہے۔ ہمارے خیال میں یہ کور راہداریوں کے لئے بہت موزوں ہے جہاں آپ ریڈی ایٹر کو سردیوں میں صرف جوتے اور کوٹ سکھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ باقی سیزن میں ڈھکا رہتا ہے۔

3۔ آگے صوفہ بچھا دیں

ہم جانتے ہیں کہ ریڈی ایٹر کو چھپاتے ہوئے بہت احتیاط اور سوچ و بچار کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ نے اس کے اوپر بہت سختی سے کور چڑھا لیا تو ریڈی ایٹر کیلئے کمرے کو گرم رکھنا مشکل ہو جائے گا، لیکن ایک سستے اور آسان حل کے طور پر ریڈی ایٹر کے آگے صوفہ رکھنا اسے چھپانے کا بہترین حل ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک ایسا بڑا اور شوخ صوفہ ہے تو ریڈی ایٹر کی طرف توجہ ہٹانا اور بھی آسان ہے، لیکن لاؤنج میں ایسا فرنیچر کوئی اچھا تاثر نہیں دیتا لہذا وہاں ایک لمبا صوفہ زیادہ بہتر رہے گا۔

4۔ میز کے پیچھے

اگر آپ کے گھر میں ہر کمرے اندر صوفہ موجود نہیں ہے تو آپ کو ریڈی ایٹر چھپانے کے لئے کچھ اور بھی سوچنا ہو گا اور ہمارے خیال میں ایک سجا سجایا میز اچھا انتخاب ہے۔

عام استعمال ہونے والا میز گندے ریڈی ایٹر کو چھپانے کا بہترین حل ہے، خاص طور پر راہداری، بیڈروم اور غسل خانے کیلئے میز بہترین آپشن ہے۔ میز کی وجہ سے آپ کمرے میں زیادہ سامان محفوط کر سکتے ہیں جو عام حالات میں کافی مشکل کام ہوتا ہے۔ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ایسے میزوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانا لیجانا نہایت آسان ہے اور اسی لئے یہ ہمارا پسندیدہ فرنیچر ہے۔

5۔ شیلف بنائیں

اگر آپ کا ریڈی ایٹر تسلی بخش کام نہیں کر رہا اور آپ اسے کسی خوبصورت کور سے چھپانا چاہتے ہوں تو کیوں نہ اسے ایک ایسے بڑے اور لمبے شیلف کا حصہ بنا دیا جائے؟

ریڈی ایٹر کے اوپر شیلف کا آئیڈیا بہت شاندار ہے، اس طرح نہ صرف ریڈی ایٹر آپکی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا بلکہ آپ کو شیلف کے لئے جگہ بھی میسر ہو گی۔ آپ شیلف کے اندر مختلف انداز کے خانے بھی بنا سکتے ہیں اس طرح ریڈی ایٹر بھی کام کرتا رہے گا اور آپ ریڈی ایٹر چھپانے کے بجائے اس سے اپنی مرضی کا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔

6۔ رنگ کریں

اگر آپ کچھ بھی نہ کر سکیں تو رنگ کریں، ریڈی ایٹر کو چھپانے کے لئے اس کا سائز، جگہ اور سٹائل اہم ہے لہذا اگر آپ کسی اور طریقے سے اسے نہ چھپا سکیں تو رنگ کا آئیڈیا ضرور آزمائیں اس طرح یہ آپ کے گھر کے فرنیچر کا حصہ بن جائے گا۔

یہ بنقشی رنگ اس ہلکے رنگوں والے کمرے میں خوشنما احساس لا رہا ہے، اس کے علاوہ آپ اپنے ریڈی ایٹر کو رنگ کرنے کیلئے مختلف آئیڈیاز بھی آزما سکتے ہیں، لیوپارڈ(Leopard) ڈیزائن کا آئیڈیا بھی زبردست ہے۔

اور خوب سے خوب تر ریڈی ایٹر آئیڈیاز کیلئے یہ غسل خانے کے سٹائلش ریڈی ایٹر ضرور دیکھئے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah