نئے گھر کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں لکڑی کا کمال : شاندار ڈیزائن

usranaz usranaz
김교수댁 집수리(Professor KIM'S Jip-soori), 무회건축연구소 무회건축연구소 Koridor & Tangga Modern
Loading admin actions …

گھر کی تعمیر اور اسکی تزئین و آرائش کے دوران جو عُنصر سب سے زیادہ استعمال میں آتا ھے وہ اینٹیں اور لکڑی کا استعمال ھے۔ یہ دونوں عناصر گھر کی تعمیر کے دوران بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج ہم ھومی فائی کے اس سپیشل مضمون میں لکڑی کے استعمال اور اس کی اہمیت پر بات کریں گے۔

اگر آپ کا گھر نہائت بوسیدہ اور خستہ حال ھے تو اس کی تعمیرِ نو کی ضرورت ھے۔ اگر آپ کے پاس زیادہ سرمایہ نہیں ے تو آپ لکڑی کی مدد سے اس کو دلکش اور خوب صورت بنا سکتے ہیں۔لکڑی کو گھر کی تعمیر میں اہمیت دینے کی وجہ اس کی کم لاگت ھے۔ اس کے علاوہ لکڑی کی بنی اشیاء میں ایک خاص نفاست اور دلکشی پائی جاتی ھے جس سے گھر کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ ھوتا ھے۔ لکڑی کو استعمال کرنے کی دوسری وجہ یہ ھے کہ اس سے آپ اپنی پسند کے مطابق اور جدید دلکش ڈیزائن ترتیب دے سکتے ہیں جو کہ سیمنٹ یا لوھے کی مدد سے نہیں بنائے جا سکتے یا ان کی لاگت زیادہ آتی ھے۔ لکڑی کو پالش کر کے اپنی پسند کے رنگ میں اس کو ڈھالا جا سکتا ھے۔

تو پھر آئیں ہم آپ کو اپنے گھر کے لئے لکڑی  کے فرش ،چھت،سیڑھی اور الماریوں کے دلکش ڈیزائن دکھاتے ہیں۔

پہلے : ایک خستہ حال مکان کا بیرونی منظر

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسکی تزئین و آرائش اور مرمت سے پہلے یہ مکان کس قدر بوسیدہ اور خستہ حالی کا منظر پیش کر رہا ھے۔ دوسرے لفظوں میں یہ ایک بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ھے۔ اب دیکھتے ہیں کہ لکڑی کے دلکش ڈیزائن کی وجہ سے یہ مکان کیسا منظر پیش کرتا ھے۔

بعد میں : گھر کا بیرونی پسِ منظر لکڑی کے شاندار سٹائل کے ساتھ

گھر کے بیرونی پسِ منظر کے لئے بھی آپ لکڑی کا استعمال کریں۔ یہ خوب صورت لکڑی آپ کے مکان کے بوسیدگی اور خستہ حالی کو اپنی خوب صورتی میں چھُپا لیتی ھے۔ بالکونی کے سامنے ، بالکونی کی حفاظتی دیوار کے لئے لکڑی کے پلوں کا انتخاب کریں۔ یہ ایک منفرد اور نہائت دلکش سٹائل ھے اور اپنی انفرادیت کی وجہ سے بہت کم لوگوں کے استعمال میں ھے۔

پہلے : بوسیدہ مکان کی خستہ حال بالکونی اور چھت کا منظر

یہ مکان اپنی بوسیدہ حالت کی وجہ سے بہت ہی ڈراؤنا اور بھدا نظر آ رہا ے۔ خاص کر اس کی بالکونی اور چھت تو بہت ہی بُری اور گندی نظر آ رہی ھے۔ ایسے مکان میں تو مہمان بھی آنا پسند نہیں کریں گے اور آپ کی بہت بدنامی ھو سکتی ھے۔

بعد میں : بالکونی کی چھت اور فرش پر لکڑی کا خوبصورت استعمال

اپنے گھر کی بالکونی اور چھت کے لئے بھی اس شاندار لکڑی کا استعمال کریں۔ پورے گھر میں ہم آہنگی رکھنے کے لئے آپ بالکونی کے فرش اور چھت کے لئے بھی اسی قسم کی لکڑی کا انتخاب کریں۔ لکڑی کا فرش اور چھت اپنے اندر ایک خاص قسم کی نفاست اور دلکشی رکھتا ھے جیسا کہ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں۔ چھت میں لکڑی کا استعمال ایک منفرد اور دلچسپ قسم کی دلکشی اور خوبصورتی پیدا کر رہا ھے۔

پہلے : کمرے کا بوسیدہ فرش

بوسیدہ گھر کی طرح اس کا فرش بھی بوسیدہ ھو چکا ھے جسے تازہ لکڑی کے فرش سے تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔ خستہ حال فرش کا نقصان یہ ھے کہ اس پر چلنے سے یہ شور کرتا ھے جس سے آرام میں خلل پڑ سکتا ھے۔

بعد میں : گھر کے اندر تازہ اور دلکش لکڑی کا چوبی فرش

گھر کی تعمیر نو  کے دوران رہایشی کمرہ کے فرش کے لئے تازہ  لکڑی کا انتخاب کریں۔ یہ ایک کم لاگت میں دلکش انداز فراہم کرتی ہے۔  لکڑی کے فرش کے لئے مضبوط لکڑی کے پلے استعمال میں لائیں۔  جیسا کہ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس خوبصورت انداز میں لکڑی کا فرش تخلیق کیا گیا ھے۔ 

پہلے : لکڑی کی بنی بوسیدہ سیڑھی

اس خستہ حال مکان کی سیڑھی بھی بہت ڈراؤنی اور پرانی ھو چکی ھے۔ جس پر چلنے سے اس کے ٹوٹ جانے کا خطرہ لگا رہتا ے۔ اس لئے اس مکان کی تزئین و آرائش کے دوران اسے بھی تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔اور اپنے گھر کے لئے ایک دلکش سیڑھی کا انتخا ب کریں۔

بعد میں : لکڑی کی خوبصورت سیڑھی

عام طور پر ہمارے گھروں میں سیمنٹ یا کنکریٹ کی بنی سیڑھیاں استعمال کی جاتی ہی جب کہ ہم آپ کو اس کے لئے بھی لکڑی کی سیڑھی کا مشورہ دیں گے۔ جیسا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ کم قیمت میں مضبوط اور دلکش ڈیزائن فراہم کرتی ھے۔ لکڑی کے تختوں کو سیڑھی کے سلیب کے لئے استعمال کریں، اور لکڑی کے بنے ھوئے جنگلے کو ہی سیڑھی کے لئے استعمال کریں۔

پہلے : بالکونی کا بوسیدہ جنگلہ

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس مکان کی بالکونی کا جنگلہ بھی بوسیدہ اور خستہ حال ھو چکا ھے۔ اسے بھی مرمت کے دوران تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔ اس بھدے سے جنگلے کو خوب صورت لکڑی کے جنگلے کے ساتھ تبدیل کریں۔ 

بعد میں : بالکونی کا جنگلہ اور دیوار میں نصب الماریاں

لکڑی کی سیڑھی کے مناسبت سے ہی لکڑی کے بنے ھوئے حفاظتی جنگلے کو بالکونی میں استعمال کریں۔ اس سے سیڑھی کا ڈیزائن اور بالکونی میں ہم آہنگی پیدا ھو جائے گی۔مادل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس خوبصورت انداز مین لکڑی کا جنگلہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔ لکری کو نصب کرنے کے بعد آپ اسے وارنش کرا لیں۔

دیوار میں نصب الماریوں کی درازوں کے لئے بھی لکڑی کا استعمال کریں۔ آپ ان درازوں میں کتابیں سجا کر اس مختصر جگہ کو ایک چھوٹی سی لائبریری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

پہلے : لکڑی کا بھدا اور بوسیدہ دروازہ

پہلے اس بوسیدہ گھر کا دروازہ بھی اس مکان کی طرح بھدا اور بوسیدہ ھے۔  اسے تو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ھے۔ یہ بہت ہی بھدا اور پُرانا ھے۔ اس دروازے کو بھی تازہ اور خوب صورت لکڑی کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بعد میں : لکڑی کا دروازہ

گھر میں استعمال ھونے والے دروازوں کے لئے بھی آپ لکڑی کا ہی اتخاب کریں۔ آج کے جدید دور میں لکڑی کے بہت سے نئے اور فیشنی دروازے مارکیٹ میں متعارف ھو چکے ہیں۔ آپ اپنی پسند کے مطابق ان میں سے اپنے گھر کے لئے انتخاب کریں لیکن ایک بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ یہ دروزے گھر میں استعمال ھونے والی لکڑی کی دوسرے فرنیچر سے مطابقت رکھتے ہوں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah