ایک ننھا منا مگر دلکشی سے بھرا گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Appartamento su Vena Mazzarini, GHINELLI ARCHITETTURA GHINELLI ARCHITETTURA Ruang Keluarga Gaya Eklektik
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ آپ ہومی فائی پر ہمیشہ کچھ نیا دیکھنے کی خواہش لے کر آتے ہیں جو نہ صرف آپ کی نظروں کا بھائے اور دل کو خوش کرے بلکہ جو آپ کے اپنے گھر کے لیے ایسی انوکھی تجاویز لیے ہوئے ہو جن پر آپ بغیر کسی دقت کے عمل درآمد کر کے اپنے مہمانوں کو چونک جانے پر مجبور کر سکیں۔ 

ہم سب ہی ایک ایسے گھر کی خواہش رکھتے ہیں جو بھلے ہی چھوٹا ہو مگر تمام ضروریات زندگی سے خوبصورتی سے آراستہ ہو۔ آج ہم آپ کے لیے ایک ایسے ہی گھر کے دورے پر نکلے ہیں جس پر پیشہ واران نے اپنے فنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن و فعالیت کے رنگ بکھیرے ہیں۔ اس گھر کے چھوٹے سائز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور دیکھنے میں دلکش بنایا گیا ہے۔  

تو دیر کس بات کی؟ شروع کرتے ہیں۔

بیرونی جھلک اور شیشوں کا استعمال

جس طرح اس کچن کو شیشوں کے استعمال سے الگ کمرے میں ڈھالا گیا ہے، یہ قابل تحسین ہے۔ کم جگہ کے باعث گاہک کھلا کچن چاہتے تھے مگر کسی باڑ کے خواہش مند بھی تھے۔ یہ شیشے کھانے کی بو وغیرہ کا راستہ تو روک لیتے ہیں مگر روشنی اندر آنے دیتے ہیں جس سے جگہ چھوٹی نہیں لگتی۔ 

ایک شیشے کی مدد سے ہی کچن کاؤنٹر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے باہر کی جانب راہ داری کو سجاوٹی ٹکڑوں سے سجانے کی جگہ بنائی گئی ہے۔

باورچی خانہ اندر سے

واہ! جگہ بھلے ہی کم ہو، باورچی خانے کا تمام ضروری سامان، چلنے پھرنے کی جگہ اور الماریوں وغیرہ سے لبریز ہونا لازمی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگ اکثر یہیں بیٹھ کر ناشتہ وغیرہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس باورچی خانے کے لیے ضرورت کے مطابق جگہ حاصل کر کے اسے خوبصورتی سے ان تمام لوازمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اور یہی نہیں اس روشن اور چمکدار جگہ کو مزید فن پاروں اور آرائشی ٹکڑوں سے سجانے میں بھی کوئی کثر نہیں چھوڑی گئی ہے۔

کھانے کا دلکش حصہ

گھر کے دیگر حصوں کی طرح یہ بھی سفید رنگ کی چمک اور قدرتی روشنی سے مالا مال ہے جو اسے اس کے اصل سائز سے بڑا دکھاتے ہیں۔ ماربل کی حسین، ہموار میز نہ صرف دیکھنے میں منفرد اور حسین ہے بلکہ اس کی صفائی وغیرہ بھی بے حد آسان ہے۔ 

اس تصویر میں گھر کے دوسرے فرنیچر کی بھی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ بے حد جدید انداز میں بنے اس گھر میں رکھا روایتی انداز کا لکڑی کا فرنیچر اپنی جگہ نمایاں ہو کر گھر کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔

آرام کی مثال خواب گاہ

اس خواب گاہ کے انداز پر کی جانے والی محنت نے اسے بہترین خواب گاہوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ جہاں بستر، فرنیچر، تکیوں اور سجاوٹی ٹکڑوں میں بسا سرمئی رنگ اسے ایک دھیما اور نیند دلانے والا تاثر دیتا ہے، وہیں یہاں رکھے پھول پودے جگہ میں تازگی سی بھر دیتے ہیں۔ منفرد انداز کا فرنیچر اور روشنیاں اپنی جانب بلاتے معلوم ہوتے ہیں تو کھڑکی کے شیشے سے نظر آتا سبزہ ایک الگ کہانی سناتا ہے۔

روشن اور آرام دہ غسل خانہ

اس ننھے سے غسل خانے میں ان تمام تراکیب کا استعمال کیا گیا ہے جو کسی جگہ کو اس کے سائز سے بڑا دکھاتی ہیں۔ دیواروں کا سفید رنگ، شاور کے لیے شیشے سے بنا حصہ اور مرکزی دیوار پر لگا بڑا سا آئینہ اس مقصد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انوکھے انداز کے سنک کی تو شان ہی الگ ہے۔

یہاں دیکھیے: تنگ کمروں کے لیے کپڑوں کی الماری کے ۹ ڈیزائن۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah