لیونگ روم کے لیئے شاندار پانچ ڈیزائنز

Farheen Farheen
Spaces, Levels Studio Levels Studio Ruang Keluarga Gaya Eklektik
Loading admin actions …

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لیونگ روم گھر کا سب سے اہم حصہ ہے، لیکن اپارٹمنٹس میں انکی تقسیم ایک مسئلہ بن گیا ہے اسکو تقسیم کرنا اپنے آرام کے لیئے نہیں ہے بلکہ یہ ایک ضرورت بن گئی ہے اور جیسا کہ اسکے نام سے ظاہر ہے کہ ہم دن کا زیادہ حصہ اس میں گزارتے ہیں؛ یہی جگہ ہے جہاں ہم بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں، ٹی وی دیکھتے ہیں یا مہمان آئے ہوں تو یہاں کھانا پینا کرتے ہیں۔ اسکو گھر کے جوکر کی حثیت حاصل ہے کیونکہ ہم اس میں مختلف کام کرتے ہیں جو کہ کسی اور کمرے میں کرنا ناممکن سا نظر آتا ہے. اسلیئے اسکی تزئین و آرائش بھی بہت ضروری ہے اسلیئے آج ہم ایسے ۵ ڈیزائنز لے کر آئے ہیں جو کہ یقینا آپ کب سے ڈھونڈ رہے ہوں گے تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

۱۔کلاسک اور جدت کو اکٹھا کریں

اگر ہم ذرا گہرائی سے اس ڈیزائن کا جائزہ لیں تو ہمیں اس میں کلاسی کردار صاف نظر آئے گا، صنعتی طرز کی روشنی، کچھ لکڑی کی سجاوٹ اور پینٹنگز کی موجودگی اس میں کلاسی عنصر کو یقینی بناتی ہے ۔ جبکہ دیواروں پر کیئے گئے زیتون رنگ اور انٹریئر میں گلابی کی نمائش اسکو جدت بخشتی ہے۔ اسی طرح اس کے پردوں کا رنگ بھی اسی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ یہ صرف ایک لیونگ روم نہیں بلکہ آپکے خوابوں کی تعبیر بھی ہے

۲۔جدید لیونگ روم لکڑی کے غلبے کے ساتھ

اس ڈیزائن میں جدید لیونگ روم کے ڈیزائنز کو مدِ٘ نظر رکھا گیا ہے۔ جہاں آرام دہ صوفے سرمئی رنگ اور قدرتی لکڑی کے ہیں اور رکھا گیا قالین کس حد تک پیچھلی دیوار کے رنگ سے ملتا ہے۔ یہ کمرہ انڈسٹریل اور قدرتی روشنیوں کے ملاپ سے بنا ہے ۔ ٹی وی کے پاس آپ ایک یونٹ دیکھ سکتے ہیں جس میں کتابیں وغیرہ رکھی گئی ہیں اور کھڑکیاں قدرتی روشنی کو اندر آنے دیتی ہیں جو کہ شاندار ہے۔

۳۔ جدید لیونگ روم میں غیر روایتی رنگ

اس کمرے کو پیلے رنگ سے سجایا گیا ہے جو کہ کہیں بھی آگ کی سی حثیت رکھتا ہے۔ اس کمرے میں پیلے رنگ کو قالین کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جو کہ صوفوں کے گہرے گلابی اور سرمئی  رنگوں کے ساتھ میل کھا رہا ہے۔ اسکے پردے غر جانبدار رنگوں کے رکھے گئے ہیں ایک شانداراور بے حد ماڈرن لیونگ روم آپکا منتظر ہے۔

۴۔گھر کے دیگر کمروں کے ساتھ میچ کریں

یہ لیونگ روم کے ڈیزائنوں میں شاندار ڈیزائن ہے۔ اس ڈیزائن میں ہم نے سفید کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ سفید کتنا شاندار اور پر سکون رنگ ہے اور اس کمرے میں بچھا قالین گلاب کی نازک پتیوں کی طرح لگ رہا ہے۔ کل ملا کر ایک شاندار ایک پر امن ڈیزائن۔

۵۔ نیویائی لیونگ روم

اس کمرے میں وسیع پیمانے پر گہرے رنگوں اور لائنوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کمرے میں صوفوں اور نشستوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کہ آپکو ایک آرام دہ اور پر سکون فیملی ٹائم مہیا کرتی ہے۔ قدرتی روشنی ان پردوں سے شاندار طریقے سے اندر داخل ہوتی ہے اور کمرے کے دروازے پر شاندار لکڑی کی سجاوٹ کی گئی ہے۔ ایک مکمل ڈیزائن

یہ والا مضمون بھی پڑھیں: فرشوں اور دیواروں کے ۶ شاندار ڈیزائن

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah