چھوٹے سے غسل خانہ میں باتھ ٹب کے سات دلکش انداز، آپ کی پریشانی کا حل

usranaz usranaz
七郷の家, FrameWork設計事務所 FrameWork設計事務所 Kamar Mandi Modern
Loading admin actions …

ہم میں سے بہت سے لوگ ذندگی کے عیش و آرام سے لطف اندوز ھونے کے لئے نہانے کے عمل کو ضروری گردانتے ہیں کیوں کہ یہ روز بروز بڑھتی ھوئی مشکلات کو دور کرنے اور آرام حاصل کرکے تازہ دم ھونے میں مدد دیتا ھے۔اب کیا کیا جائے اگر غسل خانے کا سائز یا اس کا ڈھانچہ نہانے کے دوران مناسب سہولت فراہم نہ کر سکے۔؟ لیکن پریشان نہ ھوں۔ ہم آپ کو ایسے سات طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ اپنے غسل خانہ کے ایک ایک انچ سے فائدہ اُٹھا کر اس میں نہابے کے ٹب کو نصب کرسکیں گے۔ جس سے نہانے کے دوران ہر بار صابن کی جھاگ سے لطف اُٹھانے کا موقع مل سکے گا۔اس مقصد کے لئے باتھ ٹب کے ڈیزائنر ھوش کی پروفائل کا دورہ کرنا مت بھولیں۔

آج کے اس آئیڈیا بُک میں ہم آ پ کے لئے چھوٹے غسل خانوں میں غسل کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل پیش گے۔جس سے آپ نہانے کے دوران آرام اور سکون حاصل کرنے کے ساتھ نہانے کے باتھ ٹب سے بھی بھر پُور لطف اندوز ھو سکیں گے۔ 

1. مختصر نوعیت کا نہانے کا ٹب

جب آپ کا غسل خانہ مختصر نوعیت کاھو تو اس میں بڑے باتھ ٹب کی جگہ چھوٹے سائز کا باتھ ٹب نصب کریں۔ اس سے غسل خانے کے ماحول میں روانی اور کشادگی ظاہر ھو گی۔

2. سیدھی لائن میں

اس مختصر غسل خانے میں ایک مستطیل نُما باتھ ٹب کا انتخاب کیا گیا ھے جس سے غسل خانے کے باقی لوازمات کو ایک لائن مین ترتیب دیا گیا ھے۔ اس ترتب میں غسل خانہ نہ صرف خوبصورت نظر آتا ھے بلکہ کشادہ اور منظم ترتیب بھی پیش کر رہا ھے۔

3. چھوٹا مگر گہرا

اس غسل خانہ میں جگہ کی کمی کے باعث بڑا باتھ ٹب نصب نیں کیا جا سکتا لیکن چھوٹا مگر گہر ے باتھ ٹب کے انتخاب سے بڑے سائز کے باتھ ٹب کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ھے۔ یہ نہ صرف دلکش ڈیزائن پیش کرتا ھے اس کے ساتھ غسل خانہ کو بھی خوبصورت انداز بخشتا ھے۔  

4. لمبے کی بجائے چوڑا

اگر آپ کے غسل خانہ میں لمبے باتھ ٹب کی گنجائش نہیں ھے تو اس میں چھوٹا باتھ ٹب نصب کریں لیکن اس کی گنجائش بڑھانے کے لئے اس کے ڈیزائن کو چوڑا رکھیں۔جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔

5. فرش سے متصل باتھ ٹب

اس طریقہ کار  کو غسل خانے کے بہترین آئیڈیاز میں تصور کیا جاتا ھے۔ باتھ ٹب کی سطح کو فرش کی سطح کے ڈیزائن سے ہم آہنگ رکھیں اس سے غسل خانہ میں واضح طور پر کشادگی پیدا ھو گی۔

6. باتھ ٹب کے لئے ایک الگ سے کمرہ

modern oleh homify, Modern

سکینڈینیویائی سٹائل کے اس غسل خانے میں باتھ ٹب اور شاور کے لئے الگ سے کمرے کو ترجیح دی گئی ھے،جہاں پر ہم ایک مختصر سا غسل خانےکا سیٹ اپ بنا کر ساتھ میں شاور کو بھی نصب کر سکتے ہیں۔

7. ترچھا ڈیزائن

اس غسل خانے میں باتھ ٹب کے لئے ایک ترچھےسٹائل کا انتخاب کیا گیا ھے جو کہ ایک منفرد اور دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah