بزرگوں کے کمرے کی آرائش کی ۶ اہم باتیں

Shahtaj Shahtaj
Apartamento JD, Gláucia Britto Gláucia Britto Kamar Tidur Klasik
Loading admin actions …

بزرگ ہمارے لئے کسی قیمتی سرمائے سے کم نہیں ہیں۔ ہم اگر اپنے اطراف میں دیکھیں تو ہمیں نظر آئیگا کہ جن گھروں میں بڑے بزرگ سربراہ کی حیثیت میں موجود ہیں ان گھروں میں ایک محسوس کی جانے والی رونق نظر آتی ہے جہاں ایک دوسرے سے محبت، احترام اور رواداری سے پیش آنا بھی نظر آتا ہے۔

جب بزرگ آپ کا اتنا خیال رکھتے ہیں تو بدلے میں جہاں آپ انہیں مان اور عزت دیتے ہیں وہیں ان کے لئے ان کے کمرے کو بھی اہمیت دیں اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ذرا سی توجہ انہیں اور ان کے کمرے کو کتنا پر رونق اور ان کے چہرے کو خوشی سے سرشار کردیتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بزرگوں  کے کمروں کو سجانے کے چند طریقے بتاتے ہیں! 

ان آئیڈیاز کے علاوہ آپ ہمارے پیشہ وروں سے بھی مدد لے سکتے ہیں!

۱۔ وسیع اور بڑا کمرہ

پرانے دور میں چونکہ گھروں میں جگہ کافی وسیع ہوتی تھی تو کمرے بھی بڑے بنائے جاتے تھے تو انہیں بزرگوں کو بڑے اور کشادہ کمروں میں بیٹھنے کی عادت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں وقت کے ساتھ ان کو چھوٹے گودام نما کمروں میں منتقل کر دیا جاتا ہے جو کہ ان کے ساتھ ظلم ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ انہیں ان کی پسند کی جگہ میں رکھا جائے۔

۲۔ الماریاں

ان کے کمرے میں الماریاں بنوا کر ان کا سامان سیٹ کردیا جائے مثلاََ ان کے کپڑے، تولیے، موزے، رومال، وغیرہ کو مختلف خانوں میں ترتیب وار رکھا جائے تا کہ اگر کبھی انہیں ڈھونڈنا پڑے تو با آسانی انہیں مل جائے اور وہ ڈھونڈنے کی کعفت سے بچ جائیں جو کہ ان کی بڑی عمر کے لئے ویسے ہی پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔

۳۔ مطالعے کے لئے کتب و رسائل

homify Kamar Tidur Modern

یاد رکھیں کہ اگر آپ کے بزرگ میں مطالعے کا شوق ہے تو انہیں مختلف کتابیں اور رسالے ضرور دیں۔ تا کہ مطالعے کے جذبے کی تسکین ہوسکے اور وہ کچھ وقت اپنے ذہن کو مصروف رکھ سکیں۔

الماری کے ایک طرف کچھ جگہ بنوا کر ان کے لئے کتابیں اور مطالعے کا دوسرا مواد سیٹ کردیں۔

۴۔ چھوٹے۔ بڑے بلب سے روشنیوں کا انتظام

ان کے مزاج کے مطابق کمرے میں ہلکی یا گہری روشنی کا انتظام کردیا جائے تا کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق بلب جلا سکیں اور اپنا کام کر سکیں، اگر خوابگاہ کھلا اور ہوا دار ہے پھر تو یہ ہے کہ کچھ وقت کے لئے اس کے پردے ہٹا کر تازہ ہوا کے گزرنے کا راستہ رکھ لیں تا کہ کمرہ دھوپ اور تازہ ہوا کی وجہ سے اچھا اور ٹھنڈا محسوس ہونے لگے۔

۵۔ دیواروں کی سجاوٹ

حالت حاضرہ سے با خبر رہنے کے لئے کمرے کی مناسبت سے ایک چھوٹا ٹی وی لگوا لیا جائے تا کہ ان کو تنہائی کا احساس نہ ہو اور وہ اپنی پسند کے چینل لگا کر اپنے دل و دماغ کو تر و تازہ کر سکیں اس کے علاوہ دیواروں پر کچھ خوبصورت مناظر کی تصاویر لگا کر کمرے کی دیواروں کی خوبصورتی بڑھائی جا سکتی ہے۔

۶۔ مناسب صفائی کا انتظام

کمرے کی روزانہ صفائی بھی ضروری ہے تا کہ صاف ستھرا کمرہ ان کی طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالے اور ان  کی طبیعت میں چڑچڑاپن نہ لائے۔ دوسرے انہیں اپنی اہمیت کا احساس بھی ہوتا رہیگا کہ ان پر توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ تاثر ان کے لئے بڑا خوش کن ہوتا ہے۔

غرض یہ کہ بزرگوں کے کمرے پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو نہ صرف یہ کہ خوش رہتے ہیں بلکہ اپنی اہمیت کا احساس ان کے اعتماد کو بڑھا دیتا ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں اجنبیت اور قدامت کے احساس سے دو چار نہیں ہوتے، اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کا ان کے کمروں میں آنا جانا، ان کا حال احوال پوچھنا، ایسے رویے بھی ان کو خوش کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور آپ زاد راہ کے طور پر ان کی دعاوں کے حق دار رہتے ہیں۔ 

دیگر کمروں کی سجاوٹ کے آئیڈیا کے لئے پڑھیں: نئے شادی شدہ جوڑے کے کمرے کے ۵ سجاوٹی آئیڈیاز

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah