کم بجٹ میں کچن سجانے کی 10 تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
まちの家, 田村建築設計工房 田村建築設計工房 Dapur Gaya Asia
Loading admin actions …

حسین سجاوٹ والا کچن حاصل کرنے میں ایک درمیانہ بجٹ کوئی رکاوٹ نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے پسندیدہ کچن کا خاکہ واضح ہو اور بجٹ کو اچھی طرح تقسیم کیا جائے تو آپ کچن کو گھر کے سب سے متاثر کن حصوں میں سے ایک بنا سکتے ہیں۔

اس آئیڈیا بک میں ہومی فائی آپ کو کم بجٹ میں حسین کچن بناے کے لیے تجاویز دے گا۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں؟ تو آگے بڑھیے!

1۔ سادہ کچن

یہ کچن ہمارے ایک انٹیریئر ڈیزائنر کا منصوبہ ہے۔ دو بڑی کھڑکیوں کی موجودگی کچن میں ہوا کے آسان بہاؤ کے لیے مدد گار ہے۔ مزید ازاں، کچن کے فرش کے لیے ہمارے ڈیزائنرز نے آسانی سے صاف ہو جانے والی ٹائلیں چنی ہیں۔کھانا بنانا آسان ہے اور کھانے کے بعد کچن صاف کرنا مزید آسان۔

2۔ پیلے رنگ کے ساتھ کچن

homify Dapur Gaya Asia Kayu Lapis

یہ ڈیزائن سادہ ہے مگر زرد، سیاہ و سفید کے ملاپ کے باعث خوبصورت نظر آتا ہے۔ تو گھر پر ایک حسین کچن حاصل کرنے کے لیے رنگوں کے استعمال سے نہ گھبرائیں۔

3۔ ننھا کچن

homify Dapur Gaya Eklektik

کچن جتنا چھوٹا ہو اس کی سجاوٹ کا بجٹ بھی اتنا ہی چھوٹا ہو گا۔ اس لیے ننھا کچن اچھا انتخاب ہے۔ اگر کمرہ ایک چولہا، اوون، فریج اور سنک رکھنے کے قابل ہو تو کیوں نہیں؟ کیا خیال ہے؟

4۔ قدیم سجاوٹ والا کچن

یہ سفید کچن اپنی قدیم سجاوٹ کے باعث مزید حسین لگتا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، ہمارے انٹیریئر ڈیزائنر نے کچن کے دیوار کو پیارا بناے کے لیے چینی کا استعمال کیا ہے۔ پرانی کھانے کی میز پر دوبارہ رنگ کیا اور بلب لٹکا کر اس سادہ جگہ میں قدیم انداز قا‏ئم کیا۔

5۔ فالتو سامان رکھنے کی جگہ والا کچن

آپ کم بجٹ سے ساتھ بھی درازیں بنا سکتے ہیں، مگر کم تعداد میں۔ اگر ان کی کمی ہو تو کچن کی دیوار کو سامان رکھنے کی جگہ کے طور پر استعمال کریں، جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فرنیچر صاف ہے اور کچن حسین ہے، نہیں؟

5۔ دیوار کی جڑی لٹکتی میز والا کچن

Ph con Parra, Pop Arq Pop Arq Dapur Minimalis

چھوٹے کچن میں میز رکھنا بھی ایک نیا مسئلہ ہوتا ہے۔ مگر آپ لٹکنے والی میز لے کر اسے دیوار سے لگا کر اس پر قابو پا سکتے ہیں۔

جگہ بچانے کے علاوہ یہ تجویز آپ کے پیسے بھی بچائے گی۔

7۔ چھوٹے خاندان کے لیے کچن

نئے شادی شدہ جوڑے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر سکتے ہیں۔ صرف دو لوگوں کے لیے آپ کو ایک بڑے کچن کی ضروت نہیں۔ چھوٹے خاندان کے لیے ایک سادہ کچن کا ڈیزائن چنیں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

درست کرسیاں اور دو لوگوں کے لیے میز چنیں اور آپ کا کچن تیار ہے۔

8۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والے ڈیسک کے ساتھ کچن

سامان سمیٹنے کے لیے آپ کو کچن میں ایک میز چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ تنگ جگہ میں یہ نا ممکن ہوتا ہے۔ 

مگر اتنے اداس نہ ہوں! آپ کچن اور ڈائننگ کو اکٹھا کر کے اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ اپنی ڈائننگ ٹیبل کو کھانا پکانے کی میز کے طور پر استعمال کریں۔ آپ کو ہر بار کھانا پکانے کے بعد میز صاف کرنا ہو گی تا کہ کھانے کے وقت یہ عام ڈائننگ ٹیبل کی طرح صاف ستھری ہو۔

9۔ بہت سے ہینگرز والا کچن

آپ جتنا کام کریں گے اتنا خرچہ ہو گا۔ اس لیے بہت سی درازوں والے کچن کے بجائے آپ بہت سے ہینگرز والا کچن چن سکتے ہیں۔ جگہ بچانے کے ساتھ ساتھ یہ آئیڈیا سستا بھی ہے کیوں کہ آپ کو درازوں پر خرچہ نہیں کرنا پڑے گا۔

10۔ گیس کے چولہے والا کچن

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، گیس کے چولہے ککر اور ہیلوجن کے چولہوں سے سستے ہوتے ہیں۔ اس لیے اس قسم کا چولہا چن کر کم بجٹ میں بہترین کچن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے: 15 کھانے کے کمرے جنہیں دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah