بالکنی میں ایک چھوٹا باغ بنائیں!

Shahtaj Shahtaj
Interiorismo para residencia en Altozano Morelia, Dovela Interiorismo Dovela Interiorismo Balkon, Beranda & Teras Modern
Loading admin actions …

بالکنی اکثر لوگ اپنے گھر کی جگہ کے مطابق بنانے کا سوچتے ہیں، اگر کسی چھوٹے گھر میں جگہ نہیں بچتی تو ہم بالکنی بنوانے کے بجائے ایک کھڑکی لگوا کر ہوا کا گزر بنا لیتے ہیں۔ لیکن اگر بالکنی بنوائی جاتی ہے تو اس کے ساتھ ایک باغ کا نہ ہونا بھی مسئلہ نہیں کرتا کیونکہ بالکنی میں ہی ایک چھوٹا باغ بنایا جا سکتا ہے۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیسے ممکن ہے، لیکن ہم آپ کو یہ بات اپنے اس مراسلے کے ذریعے بتانا چاہینگے جس سے آپ کو نت نئے آئیڈیاز ملینگے اور آپ اپنی بالکنی میں جب چاہے باغ کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ تو آئیں شروع کریں!

۱۔ خوبصورت نشست

بالکنی ہو یا باغ اس میں ایک خوبصورت نشست یا صوفے کا اضافہ بہت کار آمد ہوتا ہے۔ بالکنی میں چاہے آپ کے مہمان بیٹھیں، آپ کے دوست یا آپ خود سب ہی کے لئے ایک نشست کا انتخاب بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ اس نشست میں آپ چاہیں تو صوفہ بھی منتخب کرسکتے ہیں اور بین بیگ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے۔

۲۔ چند گملے

باغ کی وضع ہو اور سر سبز پودے نہ ہو، ایسا ممکن نہیں ہے! پودوں کے سائز اور تعداد بالکنی کی جگہ کے مطابق ہوسکتا ہے اگر جگہ چھوٹی ہے تو دو سے تین گملے بھی بہت ہونگے اور باقی لٹکانے والے گملے بھی لگائے جا سکتے ہیں جس سے جگہ بھی گھیری نہیں جائیگی اور تازگی سے بھر پور جدید بالکنی بھی تیار ہوجائیگی۔

۳۔ سایہ دار چھت

اب باری ہے کسی معمار کو بلانے کی تاکہ وہ بالکنی میں موجود جگہ کا اندازہ کگا کر اس کے لئے ایک چھت تعمیر کرسکے اور بالکنی کو ایک سایہ دار جگہ بھی فراہم کرسکے۔ اگر آپ چاہیں تو آدھی جگہ میں چھت بنوا کر آدھی جگہ کو بغیر چھت کے رکھ کر بارش اور سردیوں کی دھوپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مرضی اور پسند آپ کی ہے!

۴۔ میز اور کرسیاں

homify Balkon, Beranda & Teras Modern

میز اور کرسیاں اختیاری ہیں۔ اگر آپ کی بالکنی میں جگہ زیادہ ہے یا پھر آپ نشست سے زیادہ میز اور کرسیاں رکھنے کو ترجیع دیتے ہیں تو پھر اپنی بالکنی میں ایک چھوٹا سا کھانے کا کمرہ بنانے میں بالکل بھی بےوقوفی نہیں ہے۔ گول میز کے گرد چار کرسیاں کھانے پینے اور باتیں کرنے کے لئے بہت مفید ہوگی اور ساتھ ہی زیادہ جگہ گھیرنے کے بجائے ایک کونے میں باسہولت انداز میں بوجود بالکنی کو مکمل بھی کرینگی۔

۵۔ جدید روشنی

روشنیاں ایک بالکنی میں جتنی اہم ہیں اتنی ہی ایک باغ کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے چھوٹے رنگین پر رونق بلب بھی لگائے جا سکتے ہیں اور اگر دیہی وضع دینا چاہتے ہیں تو چھوٹے لالٹین بھی خوبصورت لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ جدید وضع دینا چاہتے ہیں تو چھت پر چھوٹی سیلنگ بلب نصب کرکے انہیں رات کے وقت جلا کر ان کی موجودگی میں سکوں کا وقت گزار سکتے ہیں اور اپنی من پسند کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

بالکنی سے متعلق معلوماتی مراسلے پڑھیں: بالکنی کو منظم رکھنے کے ۵ منفرد طریقے

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah