۱۲ چھوٹے باتھ روم جو ثابت کرتے ہیں کہ سائزہی سب کچھ نہیں ہوتا

Resham Ejaz Resham Ejaz
AR Design Studio- The Medic's House, AR Design Studio AR Design Studio Kamar Mandi Modern
Loading admin actions …

کیا آپ چھوٹے باتھ روم کے ساتھ پھنس گئے ہیں؟ تو آپ خوش قسمت ہیں کیوں کہ آپ اپنے باتھ روم کو ان دم بخود کر دینے والی مثالوں کی طرح قابل دید بنا سکتے ہیں۔ آپ کا باتھ روم ڈیزائنر آپ کو یہ بتانے والا پہلا انسان ہو گا کہ چھوٹی جگہ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خوبصورتی، آسائش اور سامان رکھنے کی جگہ سے ہاتھ دھو بیٹھیں، مگر اگر آپ مزید یقین دہانی چاہتے ہیں تو ہم نے آپ کے لیے ۱۲ بے مثال چھوٹے باتھ روم ڈھونڈیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ خواہش کریں گے کہ کاش یہ آپ کے ہوتے۔ 

ایک نظر ڈالیے اور فخر محسوس کیجیے کہ آپ کے پاس اپنی پسندیدہ مثال کی نقل کرنے کے لیے درست سائز کا کمرہ موجود ہے۔

۱۔ کیا آپ کو یہ چمکدار وال پیپر اور قدیم انداز دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین آیا؟

یہ باتھ روم قدیم اور جدید کا بہترین امتزاج ہے۔

۲۔ یہاں ٹائلوں نے کمال کیا ہے۔

مزے دار، رنگین اور پرکشش، اس باتھ روم میں خوبصورتی یا فعالیت کسی کی کمی نہیں۔

۳۔ سیاہ؟ کتنا نڈر ہے۔

چھوٹی جگہوں کو گہرے رنگوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ دراصل ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک ساتھ اعلی لگتے ہیں۔

۴۔ یہ درمیانے رنگ لاجواب ہیں۔

Large Main Bathroom Redesign homify Kamar Mandi Klasik

اس دلربا کمرے میں چکراتی روشنی حسین ہے اور کونے میں لگی وہ لمبی، ہموار الماری؟

۵۔ یہ جل پریوں کی جنت ہے۔

بھلے ہی ایک چھوٹے باتھ روم کو مکمل طور پر سفید رکھنے کا خیال دل کو بھاتا ہو، یہ بے ترتیب دھیمے رنگ الہامی ہیں۔

۶۔ یہ پیلا رنگ ہر دن کو گرمیوں جیسا بنا دیتا ہے۔

واہ، ایک چھوٹے باتھ روم کو نکھارنے کا کتنا آسان اور پراثر طریقہ ہے! خوشگوار اور حیرت انگیز۔

۷۔ بس ان آئینوں کو دیکھیے!

اس چھوٹے باتھ روم کو لمبا اور بڑا بنانے کا کتنا بہترین راستہ ہے۔ ہمیں بھی یہ چاہیے!

۸۔ یہاں ہر چیز کی اپنی جگہ ہے۔

تنصیب کردہ شیلف اس ننھے منے باتھ روم کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور مکمل سفید سجاوٹ ہمیں ایک بار پھر عام رنگوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔

۹۔ ان زاویوں کے ساتھ باتھ ٹب بہت اچھا لگ رہا ہے۔

کیا آپ کو لگتا تھا آپ کے باتھ رمو میں باتھ ٹب کے لیے جگہ نہیں؟ شاید جگہ ہو مگر آپ کو صرف ایک منفرد ترتیب کی ضرورت ہو۔

۱۰۔ اس شیشے کے سنک نے سچ میں جگہ کھلی کر دی ہے۔

چھوٹے باتھ روم میں شیشےکا استعمال ایک شاندار تجویز ہے کیوں کہ اس سے کمرہ بڑا نظر آتا ہے۔

۱۱۔ سادہ تناصیب نے یہ جدید ترین باتھ روم بنایا ہے۔

دیوار میں لگا سامان ایک چھوٹے باتھ روم کو جدید اور خوبصورت بناتا ہے۔

۱۲۔ سیمنٹ کے بے دریغ استعمال نے اسے ضرور سستا بنا دیا ہو گا۔

قیمت کو چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ کمرہ کتنا مختلف اور دلچسپ ہے۔

باتھ روم کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: آپ کے باتھ روم کے لیے ۱۱ حیرت انگیز تجاویز۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah