خوابوں کا گھر۔

Hiba Hiba
Residência Santa Monica Jardins VL, ANGELA MEZA ARQUITETURA & INTERIORES ANGELA MEZA ARQUITETURA & INTERIORES Rumah Modern
Loading admin actions …

آج ہم برازیل کے ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ ایک گھر کا جائزہ لیں گے۔اس گھر کے ڈیزائن کی خوبصورتی بے مثال ہے اور ایک آعلیٰ معیار زندگی بسر کرنے کے لئے یہ گھر بہترین نمونہ ہے۔

اس گھر میں سب سے زیادہ جو چیز توجہ حاصل کرنے کا مرکز ہے، وہ اندرونے اور بیرونے حصے میں کیا گیا سفید پینٹ ہے۔ فرنیچر اور خوبصورت باغ کے رلاوہ ہر شے ہی سفید ہے۔ پچھلے برامدے میں ایک انڈور سومنگ پول بھی ہے۔

دو منزلہ گھر، سامنے موجود باغ اور خاص عمارتی ڈیزائن۔ پہلی نظر میں یہ گھر سفید رنگت کی وجہ سے سادہ دیکھائی دیتا ہے اور گہری رنگت کی لکڑی بیرونے حصے کو خوبصورتی سے سجا رہی ہے جو کہ مجموعی طور پر گھر کے نقشے کے ساتھ خوب جچ رہی ہے۔

بیرونی کونوں پر موجود سیدھی اور پار کی گئی لکیریں گھر کو ماڈرن شکل دے رہی ہیں۔

آئیں مل کہ اس گھر کا معائنہ کریں۔

​بیرونی حصے کا حسین اسٹائل

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، بیرونی حصے کا ڈیزائن نہایت سادہ ہے اور بڑی بڑی کھرکیاں اس گھر کو روشن بنا رہی ہیں۔

لکڑی کی سجاوٹ اس گھر کو مخصوص بنا رہی ہے۔

باغ سادگی کو فروغ دے رہا ہے اور باغ کے ساتھ کی پکی جگہ، روز مرہ کے کاموں اور ضروریات کے لئے کھلی جگہ پیش کر رہی ہے۔

انڈور پمنگ پول۔

انڈور سومنگ پول۔

گھر کے پچھوارے میں پومنگ پول کی موجودگی، اس گھر کو رہنے اور خوبصورت لمحے بسر کرنے کے لئے بہترین جگہ بنا رہی ہے۔

نیلا اور فیروزی رنگ گھر کے سفید رنگ اور سومنگ پول میں لگی جال کی طرح لکیروں کے ساتھ خوب اُٹھ رہا ہے اور اس گھر کو لطف اندوز ہونے کی جگہ بنا رہا ہے۔

انڈور باغ۔

دیکھئے کہ ڈیزائنر نے گھر کے کونوں میں ہرا باغ بنایا ہے اور گھر کے کچھ کھمبوں کو پودوں سے سجایا ہے۔ خوبصورت ہرے بھرے باغ کے گرد بحری روم کے سٹائل کی بیٹھنے کی جگہ بنائی اور دیکھنے والے کے لئے ایک خوبصورت منظر پیش کیا۔

بیرونی رہنے کا کمرہ۔

ہم دیکھ رہے ہیں کہ رہنے کا بیرونی کمرہ پودوں سے گھرا ہوا ہے اور بہت ماڈرن طرز سے سجایا گیا ہے۔

پودوں کا استعمال بحری رومی اسٹائل کی ترجمانی کر رہا اور پول کے گرد فرنیچر اور نقشے انسان کے دل میں بھی بوریت کے آثار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

باورچی خانہ اور بار

ہمُ دیکھ رہے ہیں کہ صحن مین ایک خوبصورت چھوٹا بیرونی باورچی خانہ موجود ہے اور باورچی خانے کے ساتھ ایک بار بھی ہے۔ ڈیزائن میں خوبصورتی اور تناسب کے ساتھ باورچی خانے اور بار کو باغ کے ساتھ ملایا گیا ہے، تاکہ لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے بغیر ، پول کے گرد اپنا وقت اچھے سے بسر کریں۔

گرمیوں کے خوبصورت دِنوں میں، پول کے گرد دوست احباب کے ساتھ باربی کیو کر کے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

خوبصورت غسل خانہ۔

کیا ایک سادگی پر مبنی مگر خوبصورت غسل خانہ دیکھ کر آپ حیدان نہیں ہوں گے۔ اس سادگی میں بھی غسل خانے کو ماڈرن شکل دی گئی ہے، سفید رنگ اور رنگین پیپر ڈیزائن کی درستگی اور زوق کو ابھار رہا ہے۔

تفصیلات۔

اسراف اور عیش و عشرت پر بنا یہ غسل خانہ ، اس گھر کے رہائشیوں کو ایک بہترین ہوٹل کا احساس دے رہا ہے۔

ہم آپ کو یہ آرٹیکل پرھنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah