تکونی چھتیں

Namra Farman Namra Farman
Manning Cottage , Unit 7 Architecture Unit 7 Architecture Rumah Gaya Country
Loading admin actions …

تکونی چھتیں باآسانی اپنی شکل کی بدولت پہچانی جاتی ہیں اور ان پر سے پانی اور برف بھی آسانی سے پھسل جاتے ہیں۔ اس طرح یہ اٹاری وغیرہ بنانے کے لیے اور ہوا کی نکاسی کے لیے بہترین ہیں ان کا سادہ ڈیزائن انہیں بنانے میں آسان بنا دیتا ہے۔یہ دیکھنے میں اعلی اور شاندار لگتی ہے۔ بہت سے لوگ پوری چھت نہیں بلکہ چھت کا کچھ حصہ کو دو رخی چھت کی طرز پر بنا رہے ہیں یا ہم یوں کہ سکتے ہیں کہ گھر کے اس حصہ کو سجاوٹی عنصر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ بحال رکھنے میں آسان اور دیکھنے میں زبردست ہے۔ہمارے ہومیفائی کے ماہرین آج آپ کے لیے خاص دو رخی چھت سے متعلق تجاویز لائے ہیں جو ان سے متعلق آپ کے شکوک و شبہات دور کردیں گی۔

بحال رکھنا

دو رخی تکونی چھتیںعام چھتوں کی نسبت کم مضبوط ہوتی ہے تو ان کی بحالی پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔یہ چھتیں ایسے علاقوں میں جہاں زیادہ تیز ہوا چلتی ہو کارآمد نہیں ہیں۔ اگرفریمز مناسب سپورٹ کے ساتھ نہ رکھے گئے ہوں تو زیادہ ہوا کی وجہ سے چھت ڈھے سکتی ہےاور اگر دیواروں اور چھت کے درمیان کوئی جھول ہو تو ہوائیں اسے اٹھا کر دور بھی پھینک سکتی ہیں۔تو پھر سوال یہ ہے کہ انہیں بحال کیسے رکھا جائے؟اس کے علاوہ ہر کچھ عرصے کے بعد ان کی مرمت کروانا بھی ضروری ہے ۔ ایسا کرکے آپ انہیں دیرپا اور لمبے عرصے تک قائم رکھ سکتے ہیں ۔ضروری نہیں کہ آپ ہر دفعہ پوری چھت کی مرمت کروائیں ِ آپ صرف اتنے حصہ کی ہی مرمت کرواسکتے ہیں جو حصہ خراب ہو اور ایسا کرکے آپ اپنا بہت سا سرمایہ اور وقت بچا سکتے ہیں۔

چھت کا سائز

چھت کا سائز بھی آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ اگر آپ زیادہ بڑا سٹائل پسند کرتے ہیں تو آپ پوری چھت کو دو رخی طرز پر بنا سکتے ہیں ۔ مکمل طور پر تمام گھر پر چھائی ہوئی چھت بھی آپ بنا سکتے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو زیادہ سامایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ زیادہ تر لوگ تمام کمروں پر الگ الگ چھت بنانے کو ترجیح دیتے ہیں اور مکمل گھر کی صورت دلکش آتے ہے۔ورنہ آپ اس کی کچھ حصہ جیسے کہ ٹیرس وغیرہ کو دو رخا بنا سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ آپ اسے اپنے گھر کے سامنے والے حصہ میں رکھیں ایسا کرکے یہ نہ صرف آپ کے گھر کی لک میں اضافہ کرے گا بلکہ دلکش بھی لگے گا ۔

​ان کی ڈیزائننگ

چونکہ ان چھتوں کا استعمال عام نہیں ہے تو آپ کو ان کی ڈیزائننگ کرتے وقت کسی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ وہ آپ کو ایک مناسب پلان کے تحت سب کچھ کر کے دے سکتے ہیں۔ ان چھتوں کی تیاری میں آپ کوئی بھی میٹیریل جیسے کہ لکڑی ، اینٹیں یا ٹائلیں استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ لکڑی کا ڈھانچہ بنوا کر اس کی لکڑی یا اینٹوں سے کورنگ کر سکتے ہیں یا پھر آپ ٹائلیں استعمال کر سکتے ہیں۔عام طور پر ان چھتوں کے لیے خاص سٹائل کی ٹائلیں استعمال ہوتی ہیں جنہیں  ایک دوسرے کے ساتھ رکھ کر ایک خاص پیٹرن میں جوڑا جاتاہے جس سے ایک خاص لک آتی ہے۔  ان ٹائلوں کو تلاش کرنا زیادہ مشکل نہیں آپ آرڈر پر بھی انہیں بنوا سکتے ہیں۔

پینٹ

تیز دھوپ اور بارش سے ٹائلز کی رنگت خراب ھوسکتی ہے۔ مگر یہ کوئی اتنی پریشانی کی بات نہیں کیونکہ آپ جب چاہیں انہیں آسانی سے پینٹ کر سکتے ہیں ۔آپ کو بس یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کس قسم کا پینٹ چاہتے ہیں؟ ظاہری سی بات ہے کہ آپ کے باقی گھر سے مطابقت رکھتا ہو۔پینٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ زیادہ ہلکے رنگ مت استعمال کریں کیونکہ ایسا کعرنے سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہلکے رنگ بہت جلد ہی اپنی آبوتاب کھو دیں گے اور آپ کو دوبارہ پینٹ کروانا پڑسکتا ہے۔کوشش کر کے تھوڑے گہرے رنگ استعمال کریں کیونکہ انہیں ڈھلنے میں زیادہ وقت لگے گا اور دیر تک قائم رہیں گے۔

​چھت کا سٹائل

دو رخی تکونی چھتیں کئی سٹائل میں ہوتی ہیں۔سائیڈ سے تکونی چھت پچ والی ہوتی ہے۔اس کے دونوں اطراف میں پینل ایک جیسے اینگل پر ہوتے ہیں ۔۹۰ کے زاویہ پر جب دورخٰٰٰی تکونی چھت کے حصوں کو رکھا جاتا ہے تو یہ کراس تکونی چھت بن جاتی ہے۔سامنے سے تکونی چھت کو آپ گھر کے سامنے کے حصہ میں بنا سکتے ہیں .بلاک کے ساتھ اور اس کے بغیر۔ تو اگر آپ بلاک والا سٹائل اپنا رہے ہیں تو یہ ایک تکون کی طرح آپ کی دیواروں پر رکھا جائے گا اور چھت کا نیچے والا حصہ بھی اسے سہارا دے گا۔ دوسری صورت میں چھت کہ دونوں سائڈ سیدھی دیوار پر رکھی جائیں گی۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah