باتھ ٹب اور باتھ سکرین کے لیے شاندار تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bad, Die Tischlerei Hauschildt Die Tischlerei Hauschildt Kamar mandi: Ide desain interior, inspirasi & gambar
Loading admin actions …

ایک مشکل دن کے اِخْتِتام پر بہت سے لوگ ایک اچھا پر سکون باتھ لینا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں ایک تازہ سجے ہوئے باتھ روم سے زیادہ اچھا کیا ہو سکتا ہے جس میں ایسی باتھ سکرین لگی ہو جو آپ کے فعل کو جتنا ہو سکے اتنا نجی اور پانی گرنے سے محفوظ بنا دے؟ ہم ہمیشہ باتھ روم کا دروازہ لاک نہیں کر سکتے تو یہ جانکاری اچھی ہے کہ اِس کے حَل کے طور پر مختلف اقسام کی باتھ سکرینز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے، جو دن بھر کی تھکن اترانے، آرام کرنے اور زندگی کی چھوٹی چھوٹی آساِئشوں کا مزہ لینے کے لیے ایک بہترین جگہ مہیا کرتی ہیں۔

چاہے یہ ایک پرانا ٹوٹا پھوٹا باتھ روم ہو جس کو تجدید کی ضرورت ہے یا ایک نئی بنی ہوئی عمارت میں کیا جانے والا اضافہ ہو، باتھ سکرین آپ کی روز مرہ زندگی میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ آج ہومی فائی کو آپ کو باتھ روم کے بارے میں نئی تجاویز دے کر آپ کا ذوق بڑھانے کا موقع دیجیئے۔

خوبصورت منظر کے سامنے باتھ

اس چھوٹے سے خوبصورت باتھ روم میں لکڑی کا اثر لیے سنک، باتھ، الماریوں اور بینچ کے علاوہ باقی جگہ پر گہرا سرمئی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ اِس باتھ روم میں باتھ سکرین کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ یہ پہاڑوں کا حَسِین منظر پیش کر رہا ہے، اور یہاں دیکھ لیے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر باتھ سکرین کی ضرورت پڑ ہی جائے تو کھڑکی کے سامنے موجود پردے یہ کام بخوبی انجام دے لیں گے، اس کے علاوہ یہ گہرا باتھ ٹب بھی آپ کو سکون سے غسل کرنے کی کافی جگہ فراہم کر دیتا ہے۔

شفاف شیشہ

سننے میں ایسا لگتا ہے کہ سرمئی اور ہلکا بھورا رنگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جچیں گے مگر یہ ایک سادہ باتھ روم تخلیق کرنے کے لیے حیرت انگیز طور پر ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہ باتھ سکرین شفاف ہے اور باتھ سکرین کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹائلوں اور شاور کا منظر بھی نہیں چھپاتی۔ باتھ روم کی الماریوں سے ملتے اِس فرش کو گیلا ہونے اور نقصان پہنچنے سے بچانا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ باتھ سکرین نہایت اہم ہے۔ اور اِس کی اچھی وضع سونے پر سہاگہ ہے۔

دیوار کے پیچھے چھپا ہوا

homify Kamar Mandi Modern

یہاں موجود دیوار اور باتھ ٹب کی ساخت کی وجہ سے باتھ سکرین کی ضرورت نہیں تھی۔ پتھروں سے بنا فرش چشمے کا سا احساس عطا کرتا ہے اور بڑی بڑی باغ کی طرف کھلتی کھڑکیاں ایک پرسکون ماحول بناتی ہیں۔ غسل خانے میں کرسیاں رکھنا روایتی نہیں مگر یہ بچوں کو نہلانے کے لیے بہترین ہے۔ دیوار اور ٹب کی ساخت کے ساتھ یہ مڑا ہوا نلکا میل کھاتا ہے۔ ریٹریٹ باتھ رومز عناصر کو نمایاں کرتے ہیں اور ایک خاص ماحول تخلیق کرتے ہیں۔

سادہ اور سمندری

Family Bathroom homify Kamar Mandi Modern

جدید غسل خانوں کے لیے شفاف باتھ سکرین پسندیدہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کا معیار ، پائیداری اور سادہ ڈیزائن انہیں ایک پرکشش انتخاب بنا دیتا ہے، خاص طور سے ایک سفید باتھ روم کے لیے جس کی رنگین چھت ہو۔ نیلی چھت کے ساتھ یہ سادہ سفید دیواریں سمندری احساس بنا رہی ہیں اور اِسی قسم کا سامان جیسا کہ نیلے یا سبز تولیے یا دیوار پر لگا ایک تجریری آرْٹ کا نمونہ رکھنے کے لیے بہترین پس منظر فراہم کر رہی ہیں۔ رنگ برنگی سجاوٹ اور جدید شاور کے ساتھ ایک شفاف باتھ سکرین کا ہونا کافی عام ہے۔

دو طرفی باتھ سکرین

پچھلی مثال کی طرح، باتھ سکرینز کئی طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر کوئی ایک روایتی باتھ سکرین یا شاور کا پردہ پسند نہیں کرتا۔ تو پرانی دیواروں کے ساتھ ایک شفاف باتْھ سکرین لگا دینا ایک اچھا متبادل ہو سکتا ہے۔ باتھ روم کا جامنی رنگ جدید ہونے کے باوجود زیادہ شوخ نہیں اور کمرے کی ساخت کے ساتھ جچ رہا ہے۔

پختہ اور خوبصورت

جس طرح ایک چھوٹے باتھ روم میں تمام ضروری اشیاء کے لیے جگہ بنانا مشکل کام ہے اسی طرح ایک مناسب باتھ سکرین چننا بھی آسان نہیں۔ جدید باتھ سکرینز باہر کی طرف کھسکتی ہیں جو کہ محدود جگہ میں مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ سکرین مکمل طور پر فٹ ہے اور جگہ بچانے کے ساتھ ساتھ فرش اور سنک کو نقصان پہنچنے سے بھی بچاتی ہے۔ شفاف شیلف بھی جگہ کا اچھا مصرف ہیں اور بھرے ہوئے نہیں لگتے، جو کہ ایک جدید باتھ روم میں حیرانی کی بات ہے۔ طبق پر رکھے گئے خوبصورت صابن اور پھول منظر کو مکمل کر رہے ہیں۔

گہرے رنگ کی لکڑی

آپ کا چنا ہوا باتھ کوئی عام سا ہونا ضروری نہیں بلکہ وہ اِس jacuzzi کی طرح شاندار بھی ہو سکتا ہے۔ یہاں لکڑی باتھ سکرین کا کام کرتی بھی دکھائی دیتی ہے اور چبوترے پر چڑھنے کے لیے سیڑھیاں بھی بناتی ہے، جس سے یہ جگہ پرسکون بنتی ہے۔ کھڑکی اتنی بڑی ہے کہ روشنی اندر لائے اور اتنی چھوٹی ہے کے آپ کی پرائیویسی میں دخل اندازی نہ ہو۔ دائیں جانب موجود لکڑی کا ستون اعلی معیار کا نمونہ ہے اور سفید چھت اِس جگہ کو روشن کرتی ہے۔

کریم اور سفیدی

ایک مکمل سفید باتھ روم کو خوبصورت بنانا مشکل کام ہے مگر یہ درست مواد اور ہنر کی مدد سے بآسانی سرانجام دیا جا سکتا ہے۔ الماری کے شیشے کے دروازوں کے ساتھ سفید ٹائلیں اور بڑے سے شیشے کا خوبصورت فریم اِس جگہ کو صفائی اور نِسوانِیَت کا احساس فراہم کرتا ہے۔ باتھ کے اوپر دیوار میں بنا ہوا شیلف کم جگہ کو استعمال میں لاتا ہے اور باتھ روم کا سامان رکھنے کے لیے جگہ مہیا کرتا ہے۔ شفاف باتھ سکرین مختلف ہے کیوں کہ اسے شاور کی مخالف سمت میں لگایا گیا ہے۔ شاید اِس لیے کہ باتھ زیادہ استعمال میں آتا ہے اور بالکل جدید اندازِ کی خواہش نہیں کی گئی تھی۔

کونے میں موجود باتھ

ماربل کے اعلی معیار اور دیر پا ہونے کی وجہ سے اِس سے بنے باتھ روم پر آسائش اور منظم رکھنے میں آسَان ہوتے ہیں۔ کونے میں بنے ہوئے باتھ بہت سی جگہ مہیا کرتے ہیں اور شفاف باتھ سکرین کے ساتھ میل کھاتے ہیں کیوں کہ کمرے کی ساخت ویسے بھی بہت سا باتھ ڈھانپ لیتی ہے۔ سیاہ ماربل پر لگا شیلف شاید ہر ایک کی پسند نہ ہو مگر یہ اِس غسل خانے میں بلا شبہ جچتا ہے۔ لپٹے ہوئے تولیوں کا رنگ گھریلو احساس دے رہا ہے۔ 

باتھ روم سے متعلق مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: باتھ روم ڈیزائن کرنے کی عملی تراکیب۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah