شاید آپ ایک چھوٹے سےگھر میں رہتے ہوں اور آپ کو لگتا ہو کہ اس میں جگہ ناکافی ہے مگر کیا آپ جانتے تھے کہ کچھ آسان اور ذہین تراکیب کی مدد سے آپ کا چھوٹا گھر بھی خوبصورت اور منظم لگ سکتا ہے۔ گھر میں کچھ فالتو جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ سامان رکھنے کے بارے میں نہیں سوچتے اور اس آئیڈیا بک میں ہم دیکھیں گے کہ آپ کے چھوٹے گھر کے تمام کمروں کوپرکشش اور منظم کیسے بنایا جائے۔ چاہے آپ ایک ہل چل بھرے شہر میں بنے ایک اونچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہوں یا دیہات میں بنے ایک حسین گھر میں، آپ کے گھر میں سامان رکھنے کی چھپی ہوئی جگہیں موجود ہیں۔
کوئی بھی بہتری شروع کرنے کے پہلے سامنے موجود کام کے بارے میں سوچیں
ان اشیاء کے بارے میں سوچیں جو آپ کے گھر کی فالتو جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کچن کا بڑا سامان چھپانا چاہیں، کمرے میں جوتے رکھنے کے لیے جگہ بنانا چاہیں یا اپنے میگزین اور اخبار رکھنے کے لیے ایسی جگہ کے خواہش مند ہوں جو آپ کی دسترس میں ہو لیکن نظروں سے چھپی ہو۔ اس لیے ہر کمرے کی ضروریات کے بارے میں احتیاط سے سوچنا ضروری ہے۔ زیادہ رنگوں کا استعمال جگہ کو بےترتیب اور بھرا بھرا دکھاتا ہے تو ایسے رنگوں کے بارے میں سوچیں جن سے جگہ بڑی لگے، اور گھر میں قدرتی روشنی کو بھی استعمال میں لائیں۔
تکمیل اور فرنیچر
تکمیلی سامان اور فرنیچر اور آرام دہ ہونا چاہیے اور ان کے رنگ اپنے عمدہ ہونے چاہیئں جو کئی سالوں تک ساتھ نبھائیں اور باذوق نظر آئیں۔ مگر اگر آپ غیر روایتی خوبصورتی پسند کرتے ہیں تو حسن و دلکشی سے بھرےشوخ اور زندہ دل رنگ بھی آپ کے گھر کے لیے ایک شاندار انتخاب ہو سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے گھر کو صاف اور باترتیب دکھانے کے لیے صرف سادہ انداز چننے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بجائے ایسا منفرد سامان خریدیں جو سامان رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکے، یا کمرے کے سائز کے مطابق ایک دو سامان رکھنے والی چیزیں رکھ کر توازن قائم کریں۔ اس آئیڈیا بک میں ہم نے آپ کے گھر کو منظم اور صاف رکھنے کے لیے ۲۴ شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالی ہے، تو ہومی فائی اور انٹیرئیر ڈیزائنرز کی ایک ٹیم کی موجودگی میں کوئی بہانہ باقی نہیں رہتا۔
آپ کا کچن پھر سے بےمثال ہوجائے گا۔